تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

یوم تحفظ ناموس صحابہ، قراردادیں منظور، عید الاضحی کے بعد تمام مکاتب فکر کا مشترکہ اجلاس ہوگا: قائد احرار سید عطاءالمھیمن بخاری

لاہور (پ ر) مختلف مکاتب فکر کی اپیل پر گزشتہ روز ملک بھر میں ”یوم تحفظ ناموس صحابہ و اہلبیت“ جوش وخروش سے منایا گیا اور مساجد تذکرہ صحابہ سے گونج اٹھیں، جبکہ مساجد میں قراردادیں بھی منظور کی گئیں اور پنجاب اسمبلی میں پاس ہونے والے ”تحفظ بنیاد اسلام بل“کی مکمل تائید و حمایت کا اعلان کیا گیا۔ قائد احرار سید عطاء المہیمن بخاری، مولانا زاہدالراشدی، سید محمد کفیل بخاری، عبداللطیف خالد چیمہ، مولانا عبدالرؤف فاروقی، قاری زوار بہادر، سید ضیاء اللہ شاہ بخاری، سید عطاء اللہ بخاری ثالث، مولانا تنویرالحسن احرار اور دیگر رہنماؤں نے اپنے اپنے خطبات جمعتہ المبارک اور بیانات میں کہاہے کہ پنجاب اسمبلی میں حکومتی ارکان اور اپوزیشن نے ”تحفظ بنیاد اسلام بل“کو پاس کرکے تاریخی قدم اٹھایا ہے جو قیام ملک کے مقصد کی طرف لے جانے کا اشارہ دیتاہے، اب گورنر پنجاب اس بل پر دستخط کرکے قانون سازی کی راہ ہموار بلکہ مکمل کریں، مختلف رہنماؤں نے کہاکہ ناموس رسالت، ناموس صحابہ و اہلبیت اور خلفاء راشدین و بنات اربعہ کا تحفظ ہمارا ایمان ہے اور اس کے لیے پوری قوم ایک پیج پر ہے۔ ساہیوال ڈویژن میں تحریک مدح صحابہ کی اپیل پر علماء کرام اور خطباء عظام نے اپنی اپنی مساجد میں بل کے حق میں تقاریر کیں اور قراردادیں بھی منظور کروائیں۔ علاوہ ازیں جمعیت علماء اسلام پاکستان (س) کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالرؤف فاروقی نے بتایا ہے کہ ”تحفظ بنیاد اسلام بل“کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اشکالات پر مشترکہ مؤقف طے کرنے کے لیے اہلسنت کے تمام مکاتب فکر کا مشترکہ اجلاس 9 اگست اتوار کو 2 بجے بعد نماز ظہر مرکزی دفتر احرار نیو مسلم ٹاؤن لاہور میں ہو گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.