تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

قائد احرار سید عطاءالمھیمن بخاری کی دین اسلام کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا: چودھری پرویز الہی

 لاہور (پ ر) مجلس احراراسلام پاکستان کے امیر مرکزیہ مولانا سید عطاء المہیمن بخاری کے انتقال پر تعزیت کے لیے آنے والوں کا سلسلہ جاری ہے۔پنجاب اسمبلی کے اسپیکر اور مسلم لیگ (ق) کے صوبائی صدر چودھری پرویز الٰہی نے سید محمد کفیل بخاری کو فون کرکے تعزیت کا اظہار کیا اور قائد احرار کی مثالی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا،صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر، ایم پی اے نوابزادہ منصور احمد خان،مفتی انیس الرحمن، مولانا اللہ وسایا، حافظ عرفان احمد عمرانی، مولانا سلطان محمود ضیاء، مولانا ایاز الحق قاسمی، قاری محمد یٰسین، مولانا حبیب الرحمن اکبر، میاں جمشید اجمل، حاجی زاہد مقصود احمدقریشی، علامہ عبدالحق مجاہد، مولانا ابوبکر عثمان الازہری، سید سلمان گیلانی، طاہر بلال چشتی، محمد فیصل حسان، ڈاکٹر عبدالرحمن، انٹرنیشنل ختم نبوت کے مرکزی نائب امیر قاری شبیر احمد عثمانی مولانا عطاء الرحمن حقانی، مولانا مفتی حماد القاسمی، مولانا عبدالرحمن قاسمی، مفتی عثمان تونسوی،مولانا علی محمد نے داربنی ہاشم ملتان میں سید محمد کفیل بخاری، سید عطاء ا لمنان بخاری، سید عطاء اللہ ثالث بخاری، عبداللطیف خالد چیمہ،میاں محمداویس، ڈاکٹر محمد عمر فاروق احرار اور مولانا تنویر الحسن احرار سے ملاقات کرکے مولانا سید عطاء المہیمن بخاری کے انتقال کو بڑا سانحہء قرار دیتے ہوئے عقیدہ ختم نبوت اور تحفظ ناموسِ صحابہ واہلبیت کے لیے ان کی مثالی خدمات کا تذکرہ کیا اور کہا کہ قائد احرار کے دینِ حق کی ترویج و اشاعت کے لیے جرأت مندانہ کردار کو مدتوں یاد رکھا جائے گا۔ جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر حافظ محمد ادریس،مولانا عبدالرؤف چشتی، ڈاکٹر مظہر معین (چیئرمین ادارہ ثقافت اسلامیہ)، پیر صوفی اقبال قریشی، سید محمد عارف (مکہ مکرمہ)، مولانا طلحہٰ رحمانی(ترجمان وفاق المدارس العربیہ)مسعود شورش، مولانا پیر عزیز الرحمن بنوری(کراچی) نے بھی سید محمد کفیل بخاری اور عبداللطیف خالد چیمہ سے فون پر تعزیت کی اور مرحوم کی بلندیء درجات کی دعا کی۔گزشتہ روز بھی داربنی ہاشم ملتان میں تعزیت کے لیے آنے والی شخصیات و افراد کا تانتابندھا رہا۔ علاوہ ازیں مجلس احرارا سلام پاکستان سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے ضروری مشاورت کے بعد مجلس احرار اسلام پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کا ایک ہنگامی اجلاس 25فروری جمعرات کو 9بجے صبح داربنی ہاشم ملتان میں طلب کرلیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مجلس شوریٰ کے اجلاس میں آئندہ دستوری مدت تک کے لیے جماعت کے قائم مقام امیر کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا اور بعض اہم تنظیمی فیصلے بھی کییء جائیں گے۔مزید برآں مجلس احرار اسلام پاکستان کے رہنماؤں نے فیصلہ کیا ہے کہ فروری،مارچ اور اپریل میں ملک بھر میں قائد احرار مولانا سید عطاء المہیمن بخاری کی یاد میں ختم نبوت کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا اور تحریک ختم نبوت کی جدوجہد کو مزید منظم کرنے کے لیے اپنی تمام توانائیاں صرف کی جائیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.