تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

دل کی بات

سیدمحمد کفیل بخاری وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی میں وزیر اعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن پارٹیوں کی طرف سے تحریک عدم کی قرار داد 161ارکان کی حمایت سے منظور ہوچکی ہے۔ شیڈول کے مطابق 31مارچ سے قرار داد پر بحث کا آغاز ہوگا اور 7دنوں کے اندر ووٹنگ ہوگی۔ اپوزیشن کو کامیابی کے لیے 172ووٹوں کی ضرورت ہے۔ اپوزیشن قیادت کے دعوے کے مطابق ان کے پاس مطلوبہ تعداد سے بھی زیادہ ارکان موجودہیں۔ تحریک کامیاب ہوگی اور وزیراعظم اپنے عہدے سے فارغ ہوجائیں گے۔ امید ہے کہ آئندہ ہفتے یہ قصہ بھی تمام ہوجائے گا۔ عمران خان نے 2018ء کے انتخابات میں اپنی جماعت کا جو منشور پیش کیا اور عوام سے جو وعدے کیے حقیقت یہ

شذرات

عبداللطیف خالد چیمہ شہدائے ختم نبوت 1953ء کو خراج عقیدت جناب نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کے نوجوان صحابی سیدنا حبیب ابن زید انصاری رضی اﷲ عنہ پہلے شہید ختم نبوت ہیں جنہوں نے اس وقت کے طاغوت مسیلمہ کذاب کے سامنے سرنڈر کرنے کی بجائے شہادت قبول فرمائی، پھر فتنہ ارتداد کے قلع قمع کے لیے بارہ سو حضرات صحابہ کرام رضی اﷲ عنہم شہید ہوئے۔ پاکستان بننے کے بعد جب قادیانی وطن عزیز کے اقتدار پر شب خون مارنے کی تیاریاں کرنے لگے تو بانیٔ احرار حضرت امیر شریعت سید عطاء اﷲ شاہ بخاری رحمتہ اﷲ علیہ نے تمام مکاتب فکر کو کل جماعتی مجلس عمل تحفظ ختم نبوت جیسے مشترکہ پلیٹ فارم پر اکٹھاکرکے چار مطالبات حضرت مولانا ابوالحسنات قادری رحمتہ

ماہِ رمضان المبارک تقویٰ کے حصول کا بہترین ذریعہ

مولانا ابوجندل قاسمی (مظفرنگر، ہندوستان) رمضان المبارک کا مہینہ اﷲ تبارک وتعالیٰ کی بڑی عظیم نعمت ہے، اس مہینے میں اﷲ تعالیٰ کی طرف سے انوار وبرکات کا سیلاب آتا ہے اور اس کی رحمتیں موسلادھار بارش کی طرح برستی ہیں، مگر ہم لوگ اس مبارک مہینے کی قدرومنزلت سے واقف نہیں، کیونکہ ہماری ساری فکر اور جدوجہد مادّیت اور دنیاوی کاروبار کے لیے ہے، اس مبارک مہینے کی قدردانی وہ لوگ کرتے ہیں جن کی فکر آخرت کے لیے اور جن کا محور مابعد الموت ہو۔ آپ حضرات نے یہ حدیث شریف سنی ہوگی، حضرت انس رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ جب رجب کا مہینہ آتا تو حضور اکرم صلی اﷲ علیہ وسلم یہ دعا مانگا کرتے تھے: اَللّٰہُمَّ بَارِکْ لَنَا

حضرت علی المرتضیٰ ؓاورنمازتراویح

حضرت مولانامحمدعبدالحمید تونسوی دین اسلام میں نماز تراویح کو بڑی اہمیت حاصل ہے، اس کاآغازآنحضرت صلی اﷲ علیہ وسلم کے زمانہ مبارک سے ہوا۔ اور عہد نبوی صلی اﷲ علیہ وسلم کے بعد صحابہ کرام ؓ واہل بیت عظام ؓنے بھی اسی سنت کوہمیشہ جاری رکھا۔ خیر القرون سے لیکر آج تک پوری امت اس پر بڑے تزک واحتشام سے عمل کرتی چلی آرہی ہے۔ تمام ادوار میں مسلمانوں کا نماز تراویح پر اجماع واتفاق اس کے حجت شرعیہ ہونے کی دلیل ہے، بدعت وگمراہی کانشان ہرگزنہیں۔ حضرت علی المرتضیٰؓ کے ارشادات: حضرات خلفاء ثلاثہؓ کے بعدخلیفہ راشدرابع امیرالمؤمنین سیدنا حضرت علی المرتضیٰؓ بھی رمضان المبارک میں نماز تراویح پڑھنے اور پڑھانے کا بڑے شاندارطریقے سے انتظام فرمایا کرتے تھے، جس کی تفصیل کتب حدیث

دعوتی واصلاحی پیغام

عطاء محمد جنجوعہ  (قسط نمبر 4) متواتر احادیث سے حضور کا خاتم النبیین ہونا ثابت ہے۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اﷲ عنہ سے روایت ہے، رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’میری اور مجھ سے پہلے انبیاء کرام کی مثال ایسی ہے جیسے کسی نے حسین وجمیل گھر بنایا لیکن ایک کونے میں ایک اینٹ کی جگہ چھوڑ دی لوگ اس عمارت کے اردگرد گھومتے ہیں، اس کی عمدگی پر اظہار حیرت کرتے ہیں مگر کہتے ہیں کہ اینٹ کی جگہ پر کیوں نہ کردی گئی؟ تو وہ اینٹ میں ہوں اور میں خاتم النبیین ہوں‘‘(صحیح بخاری: ۳۵۷۵) سلف صالحین اس امر پر متفق ہیں۔ ’’اگر اﷲ تعالیٰ کا فیصلہ ہوتا کہ نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کے بعد کوئی نبی ہوسکتا ہے

نقشہ برائے ادائیگی زکوٰۃ

مولانا اعجاز صمدانی (الف) وہ اثاثے جن پر زکوٰۃ واجب ہے: (۱) سونا (خواہ کسی شکل میں ہو)-------------------------------مثلاً اِس کی قیمت:50,000/- (۲) چاندی (خواہ کسی شکل میں ہو)-------------------------------؍؍10,000/----------- (۳) مالِ تجارت یعنی بیچنے کی حتمی نیت سے خریدا ہوا مال، مکان، زمین(۱)300,000/- ------------- (۴) بینک میں جمع شدہ رقم100,000/- -------------------------------------------------- (۵) اپنے پاس موجود نقد رقم100,000/- ------------------------------------------------- (۶) ادھار رقم (جس کے ملنے کا غالب گمان ہو) خواہ نقد رقم کی صورت میں دی ہو یا مالِ تجارت بیچنے کی وجہ سے واجب ہوئی ہو50,000/- ------- (۷) غیر ملکی کرنسی (موجودہ ریٹ سے) 10,000/- ----------------------------------------- (۸) کمپنی کے شیئرز جو تجارت (Capital Gain)کی نیت سے خریدے ہوں۔ ان کی پوری قیمت(موجودہ مارکیٹ ویلیو)50,000/- ---------------------------------- (۹) جو شیئرز نفع (Dividend)کی غرض سے خریدے گئے، ان میں

زکوٰۃ کے مسائل

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی زکوٰۃ کن چیزوں پر فرض ہے؟ سوال: کن کن چیزوں پر زکوٰۃ فرض ہوتی ہے؟ جواب: مندرجہ ذیل چیزوں پر زکوٰۃ فرض ہے۔ (۱) سوناجب ساڑھے سات تولہ (87.479 گرام) یا اس سے زیادہ ہو۔ (۲) چاندی جب ساڑھے باون تولہ (612.35 گرام) یا اس سے زیادہ ہو۔ (۳) نقد روپیہ اور مال تجارت، بشرطیکہ مال تجارت کی قیمت چاندی کے نصاب (ساڑھے باون تولہ چاندی) کے برابر ہو۔ مال تجارت سے مراد وہ چیزیں ہیں جن کو خریدتے وقت آگے بیچ کر نفع کمانے کا ارادہ ہو اور اب تک بیچنے کی نیت بھی برقرار ہو، لہٰذا مکان ، پلاٹ یا دیگر سامان جو بیچنے کے لیے خریدے گئے ہوں اور اب بھی یہی ارادہ ہو تو ان پر زکوٰۃ

امارت دل دُکھاتی ہے

حبیب الرحمن بٹالوی میرے ہمدم! میرے ساتھی سُنو! اک بات نصیحت کی کہ اک دن فرش مسجد پر بیٹھے تھے میرے ہادیؐ اُنہی کا ہے یہ فرمانا کہ کام سے فراغت پر جب بھی اپنے گھرآنا برائے اہل خانہ تم اگر کچھ ہاتھ میں لانا تو اُس سے کچھ غریبوں کے بچوں کو بھی دے آنا کہ دولت یہ امیروں کو جو دیتا ہے وہ داتا ہے اُس میں کچھ یتیموں کا بھی حصہ مل کے آتا ہے اور اگر تم نے غریبوں کا وہ حصہ بھی جو کھاڈالا تو پھر یہ عین ممکن ہے یتیموں اورغریبوں کے وہ دل سے اُٹھنے والی ہوک تمہارے سارے گھر کو ہی جلا کر راکھ کر ڈالے کہ حسرت اور محرومی اک ایسی آگ ہے پیارے! کہ بھوکوں

مجلس احرار اسلام کا قیام۔ مقاصد، نصب العین اور حکمت عملی

ڈاکٹر عبدالرازق خطاب: جانشین امیرشریعت حضرت مولاناسیدابومعاویہ ابوذر بخاری (نومبر 1966؍ برکت علی ہال لاہور ) 1966ء میں مولانا عبید اﷲ احرار رحمہ اﷲ مجلس احرار اسلام پاکستان کے صدر اور مولانا سید ابو معاویہ ابوذر بخاری رحمہ اﷲ ناظم اعلی منتخب ہوئے۔ صدرِ احرار کے اعزاز میں برکت علی ہال لاہور میں استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی۔ جس کے مہمان خصوصی مدبر احرار ماسٹر تاج الدین انصاری رحمہ اﷲ تھے۔ اس تقریب سے حضرت مولانا سید ابوذر بخاری نے جو خطاب فرمایا، وہ مجلس احرار کی آئندہ پالیسی اور بیانیے پر مشتمل ہے۔ یہ خطاب مجلس کی تاریخ پر ایک بھرپور اور جامع خطاب ہے، جو آج بھی احرار کارکنوں کے لیے بہترین رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ ہمارے محترم بھائی ڈاکٹر عبدالرازق نے اس اہم

پیر جی ؒکے حضور عقیدت کے چند پھول

محمد اورنگ زیب اعوان(ہری پور) حضرت پیر جی سید عطا ء المہیمن بخاری قدس سرہ کے سانحہ وفات کی خبر سن کر قلم برداشتہ یہ تحریر ’’فیس بک ‘‘کی نذر کی……باوجود خواہش کے اس میں مزید اضافہ نہ کر سکا۔آج 21اگست 2021ء بروز ہفتہ بکھری یا دو ں کو مجتمع کرنے کی کو شش کر رہا ہو ں، اﷲ تعالیٰ آسانی فر مائیں۔آج امیر شریعت سید عطاء اﷲ شاہ بخاری رحمۃ اﷲ علیہ کا 60واں یوم وفات بھی ہے۔اﷲ تعا لیٰ شاہ جی کے درجات بلند فرمائیں اور ہمیں ان کے نقش قدم پر چلنے کی تو فیق عطا فرمائیں،آمین پیر جی کی پہلی زیارت 1994ء میں ہو ئی، احقر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی سالانہ ختم نبو ۃ کانفرنس چنا ب نگر میں

قادیانیوں کی نئی حکمت عملی اور ہمارا کردار

ڈاکٹر عمرفاروق احرار سوال یہ ہے کہ یورپی یونین ہو یا امریکہ، انسانی حقوق کی تنظیمیں ہوں، یا مذہبی آزادی کی علمبردار اَین جی اوز، اِن سب کی آواز صرف قادیانیت ہی کے حق میں کیوں بلندہوتی ہے، حالانکہ پاکستان میں ایک درجن کے لگ بھگ دیگراقلتیں بھی بستی ہیں،جن کے حقوق اورمسائل کو اُجاگر کرنے میں اِن بیرونی قوتوں کواِس طرح کیوں دل چسپی نہیں ہے، جس طرح وہ قادیانیوں پر مبینہ مظالم اور زیادتی کا نوٹس لیتی ہیں؟قادیانیت کے موضوع اورتحفظ ختم نبوت سے دل چسپی رکھنے والے احباب پر یہ حقیقت واضح ہے کہ برطانوی استعمارنے اپنے مخصوص مقاصدکے لیے قادیانیت کوجنم دیاتھا۔ یہی وجہ ہے کہ قادیانیت اوراستعماریت میں آج بھی چولی دامن کا ساتھ ہے۔ امریکی سامراج ہو،یا برطانوی استعماردونوں

تاریخ احرار

مفکر احرار چودھری افضل حق رحمہ اﷲ (قسط نمبر 24) استدعا: بحضور اعلیٰ حضرت والی ٔ تخت وتاج عباسیہ ریاست بہاول پور عالی جاھا! حضور والا کی نظر بالغ نے یہ دیکھ لیاہو گا کہ ہندوستان کی سیاست پہلے بھاپ کے کندھوں پر سفر کرتی تھی۔ اب بجلی کی سی تیزی سے ترقی کررہی ہے ۔ حضور جو زمانے کے حال اور رعایا کی نبض سے واقف ہیں یہ بھی جانتے ہیں کہ رعایا کے نظم ونسق میں مناسب حصہ لینے کی خواہش مدتوں سے عوام کے سینے میں کروٹیں لے رہی ہے اور اس خواہش کا اظہار وفتاً فوقتاً عرض داشتوں کی صورت میں ہوتا رہا مگر ہر التجاء کا جواب قریب قریب باوقار خاموشی سے دیا گیا۔ ہم نے محض ادب و احترام

اخبارالاحرار

مجلس احرار اسلام ضلع مظفر گڑھ کا ورکرز کنونشن مجلس احرار اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا سیدعطاء المنان بخاری اور مجلس احرار اسلام ملتان کے امیر مولانامحمد اکمل اور مبلغ احرار مولانا محمد فیضان نے 11مارچ 2022ء بروز جمعہ ضلع مظفر گڑھ کا دورہ کیا۔ جامع مسجدبستی منڈھیرا میں سید عطاء المنان بخاری، جامع مسجد میراں پور میں مولانا محمد اکمل اور جامع مسجد بڑی بستی آرائیں میں مولانا محمد فیضان نے خطبات جمعہ ارشاد فرمائے اور شہداء تحریک مقدس تحفظ ختم نبوت کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انھوں نے بعد العصر جامع مسجد بستی منڈھیرا میں ضلع مظفر گڑھ کے ارکان کا ورکرز کنونشن منعقد کیا۔ جس میں فاضل پور بیٹ میر ہزار۔ ماہڑہ، جتوئی شہر، بڑی بستی آرائیں سمیت دیگر علاقوں کے

مسافران آخرت

٭……حضرت امیر شریعت سید عطاء اﷲ شاہ بخاری رحمہ اﷲ کے معالج حضرت حافظ حکیم حنیف اﷲ صاحب ؒ کے داماد اور حکیم حافظ محمد طارق، حکیم محمد خلیل اﷲ (سلیمی دواخانہ کچہری روڈ ملتان) کے بہنوئی، بھائی محمد محسن مرحوم 8 مارچ 2022ء انتقال کرگئے۔ ٭…… مجلس احرار اسلام جھنگ کے رکن عدنان مغل کے بہنوئی خلیل الرحمن9جنوری 2022ء انتقا کرگئے ۔ ٭……مجلس احرار اسلام کے رہنما احمد بخش سالارکی بیٹی،اقبال عالم،ظفرعالم کی ہمشیر (حیدر آباد) انتقال 6جنوری ٭……مدرسہ معمورہ ملتان کے طالب علم عدنان شاہ (کروڑ لعل عسن) کے نانا جان انتقال کرگئے ٭……جامعہ قاسم العلوم ملتان کے شیخ الحدیث و صدر مدرس حضرت مولانا حفیظ الرحمن ، انتقال: 8مارچ 2022 ٭……سابق صدر پاکستان ،جناب محمد رفیق تارڑ 8مارچ 2022ء کوانتقال کرگئے۔ ٭……مجلس

نقیب

گزشتہ شمارے

2022 April

دل کی بات

شذرات

ماہِ رمضان المبارک تقویٰ کے حصول کا بہترین ذریعہ

حضرت علی المرتضیٰ ؓاورنمازتراویح

دعوتی واصلاحی پیغام

نقشہ برائے ادائیگی زکوٰۃ

زکوٰۃ کے مسائل

امارت دل دُکھاتی ہے

مجلس احرار اسلام کا قیام۔ مقاصد، نصب العین اور حکمت عملی

پیر جی ؒکے حضور عقیدت کے چند پھول

قادیانیوں کی نئی حکمت عملی اور ہمارا کردار

تاریخ احرار

اخبارالاحرار

مسافران آخرت