تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

مجلس احرار کا 93واں یوم تاسیس، ہم باطل نظاموں کے خاتمے اورحکومت الٰہیہ کے قیام کیلئے برسر پیکار ہیں: پروفیسر خالد شبیر احمد

لاہور (پ ر) مجلس احراراسلام برصغیرکے مسلمانوں کی سب سے بڑی قدیمی دینی و سیاسی تحریک وجماعت کا93واں یوم تاسیس پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان، آزادکشمیر، گلگت بلتستان سمیت پاکستان بھرمیں انتہائی جوش وجزبہ کیساتھ بھرپورانداز سے منایاگیا۔ لاہور، راولپنڈی، مظفرآباد، ملتان، کراچی، کوئٹہ، چیچہ وطنی، رحیم یار خان، چناب نگر، گجرات ودیگر چھوٹے وبڑے شہروں میں یوم تاسیس احرار کی مناسبت سے پروگرامزکاانعقاد کیاگیا، جس میں اسلام کی سربلندی، ناموس رسالتؐ وعقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اورمنکرین ختم نبوت فتنہ قادیانیت کے رد کرکے ضمن میں تجدیدعہد کیاگیا۔ نیز تاسیسی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے مجلس احراراسلام پاکستان کے مرکزی سرپرست اعلی پروفیسر خالد شبیر احمد، امیر سید محمد کفیل بخاری، نائب امیر حاجی عبداللطیف خالد چیمہ، سیکرٹری جنرل مولانامحمدمغیرہ، میاں محمداویس، سید عطاء اللہ شاہ ثالث بخاری، حافظ ضیاءاللہ ہاشمی، ملک محمدیوسف، حاجی محمدایوب بٹ، قاری محمد قاسم بلوچ، ڈاکٹرضیاء الحق قمر، حافظ افتخاراحمدفخر، مولانا محمدوقاص حیدر، مولانا سرفراز معاویہ ودیگرمقررین نے کہاکہ مجلس احراراسلام کی 93ویں سالہ دینی وملی اورقومی خدمات ناقابل فراموش وتاریخ کے ماتھے کاجھومر ہیں جس پردینی ومذہبی طبقہ کوبھرپورنازوفخر ہے۔تحریک آزادی کشمیر، تحریک تحفظ ختم نبوت، تحریک تحفظ ناموس رسالتؐ، تحریک تحفظ ناموس صحابہؓ واہلبیت ؓ اورپارلیمنٹ سے قادیانیوں کوغیرمسلم اقلیت قراردلوانے، بعدازاں تحریک نفاذ امتناع قادیانیت ایکٹ میں نہ صرف بھرپورکردار اداکیا بلکہ بے دریغ قربانیاں پیش کیں جواپنی مثال آپ ہیں اورمجلس احرارآج بھی تمام باطل فرسودہ نظام کے خاتمے اورحکومت الٰہیہ کے قیام کیلئے بھرپور کوشاں ہے اوررب کی دھرتی پررب کانظام نافذ کرنے کی جدوجہد کے لئے برسرپیکار ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.