تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

وزیر اطلاعات سندھ ناصر شاہ نے سیدہ فاطمہ کو ام الانبیاء کہہ کر گستاخی کا ارتکاب کیا ہے: ڈاکٹر عمر فاروق احرار

لاہور(پ ر) مجلس احراراسلام پاکستان کے ترجمان ڈاکٹر محمد عمر فاروق احرار نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی میں جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اسم مبارک کے ساتھ خاتم النبیین کے لفظ کے حوالے سے پیش کی جانے والی قرار داد کی تائید کرنے والے سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے اپنے بیان میں حضرت سیدہ فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو ام الانبیاکہہ کر گستاخی کا ارتکاب کیا ہے اور عمداََ توہین رسالت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کو امن و رواداری کا درس دینے والا یہ طبقہ ہمیشہ امت مسلمہ کے ایمان و عقیدے سے کھیلتا رہا ہے،اللہ تعالی نے جس کا جو مرتبہ و مقام مقرر کیا ہے کسی کو اس میں کمی بیشی کا اختیار نہیں،جیسے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کی عزت و حرمت ہمارے ایمان کا حصہ ہے اسی طرح انبیاء کرام علیہم السلام کا احترام بھی ہمارے ایمان کی اساس ہے۔کسی کو ان کے مرتبے میں کمی بیشی کرنے کا اختیار نہیں اور توہین کا حق حاصل نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ وطن اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا لیکن 74 برس سے مسلسل دین کی بنیادوں کو کھوکھلا کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں،کبھی انبیاء کرام کی توہین کی جاتی ہے تو کبھی صحابہ و صحابیات و امہات المومنین کی۔انہوں نے کہا کہ اس قسم کے فتنہ پردازملک کو فرقہ واریت اور دہشتگردی کی آگ میں دھکیلنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فرقہ واریت اور دہشتگردی بند کروائی جائے اور دین متین نے جس کا جو مقام و مرتبہ متعین کیا ہے اس پرکاربند کیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.