تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

تعلیمی معاملات اہم، ترقی یافتہ ممالک کی طرح پاکستانی حکومت تعلیمی اداروں میں ایس و پیز پر عملدرآمد کرائے: سید محمد کفیل بخاری

لاہور (پ ر) مجلس احرار اسلام پاکستان کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری،سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس اور سید عطاء اللہ شاہ ثالث بخاری نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حکومت کو تعلیم کے معاملے میں غفلت نہیں برتنی چاہیے انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک نے تعلیمی ادارے بند نہیں کئے بلکہ طلبہ کو ایسی سہولیات فراہم کی ہیں کہ ان کی صحت بھی ٹھیک رہے اور تعلیم میں بھی حرج نہ ہو اور قومیں ایسی ہی پالیسیوں سے ترقی کیا کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہو یا اپوزیشن ان کی آپس کی لڑائی میں نوجوان نسل تعلیم سے محروم ہو رہی ہے جو لمحہ فکریہ ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کی آپس کی کشمکش کی وجہ سے طاغوتی طاقتیں بھی حرکت میں آ چکی ہیں اور آئے روز اسلامی جمہوریہ پاکستان کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں پر شب خون مار رہی ہیں اور ہمیں اس کا احساس تک نہیں ہو رہا۔انہوں نے کہا کہ کرونا سمیت تمام وبائی امراض سے بچنے کا اصل راستہ رجوع الیٰ اللہ ہے اور احتیاطی تدابیر بھی لازمی ہیں ہمیں انہیں بھی اختیار کرنا چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.