تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

تحفظ اسلام بل منظوری پر وزیراعلی پنجاب، اسپیکر پنجاب اسمبلی اور قائد حزب اختلاف کو مبارکباد پیش کرتے ہیں: قائد احرار سید عطاءالمھیمن بخاری

لاہور (پ ر) مجلس احرار اسلام پاکستان اور تحریک تحفظ ختم نبوت نے پنجاب اسمبلی میں اللہ رب العزت،جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم، انبیاء کرام علیہم السلام اور اسلام کی مقدس ہستیوں کی توہین کے خلاف ”تحفظ بنیاد اسلام“ بل منظور ہونے پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار،سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی، قرار داد کے محرک حافظ عمار یاسر اور پورے ایوان کو مبارک باد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ یہ بل پاس ہونا نظریہ اسلام اور نظریہ پاکستان کی طرف ایک قدم ہے۔ مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر مرکزیہ سید عطاء المہیمن بخاری،نائب امیر پروفیسر خالد شبیر احمد،سید محمد کفیل بخاری، سیکر ٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ،میاں محمد اویس، مولانا محمد مغیرہ، مولانا عطاء اللہ شاہ بخاری ثالث، ڈاکٹر محمد عمر فاروق احرار، مولانا تنویر الحسن احر ار اور دیگر رہنماؤں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ تحفظ بنیاد اسلام بل کے ذریعے ذات باری تعالیٰ، حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم،تمام انبیاء کرام علیہم السلام، عثمانی کتابوں،فرشتوں،خلفاء راشدین،امہات المؤمنین،تمام اہل بیت اطہاراور تمام اصحاب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (رضی اللہ عنہم اجمعین) کو جو تحفظ فراہم کیا گیا ہے اسکی مثال قیام ملک سے لے کر آج تک نہیں ملتی قائد احرار سید عطاء المہیمن بخاری نے کہا ہے کہ وفاق اور صوبوں کو پنجاب اسمبلی کی اس قرار داد کی تقلید بھی کرنی چاہیے اور تائید بھی کرنی چاہیے۔ سید محمد کفیل بخاری نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں تحفظ بنیاد اسلام بل کو متفقہ طور پر منظور کر کے حزب اقتدار اور اپوزیشن دونوں نے پنجاب کی عوام کے دل جیت لیے ہیں۔احرار رہنماؤں نے ”کے پی کے“ کی اسمبلی میں جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اسم گرامی کے ساتھ ”خاتم النبیین“ لازماً لکھنے اور پڑھنے کی قرار داد منظور ہونے پر پورے ہاؤس کو مبارکباد پیش کی اور کہا ہے کہ یہ انکے لیے توشہ آخرت ہوگا علاوہ ازیں مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبدا للطیف خالد چیمہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایس او پیز کے تحت عید الاضحی کے بعد مدارس کو کھولنے کی اجازت دی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.