تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

تحفظ اسلام بل کی مخالفت کرنے والے ملک میں فرقہ واریت کو جنم دے رہے ہیں: قائد احرار سید عطاءالمھیمن بخاری

اسلام آباد(پ ر) مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر سید عطاء المہیمن بخاری، نائب امیر سید محمد کفیل بخاری اور سیکرٹری جنرل عبد اللطیف خالد چیمہ نے پنجاب اسمبلی میں ”تحفظ بنیاد اسلام بل“ کے خلاف منفی پراپیگنڈے کو فرقہ وارانہ انتشار پھیلانے کی کوشش قرار دیتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ قائد احرار سید عطاء المہیمن بخاری نے کہاہے کہ بنیاد اسلام بل کا پنجاب اسمبلی میں متفقہ طور پر منظور ہونا قابل تحسین عمل ہے اور ہم اسے قیام ملک کے اصل مقصد کی طرف ایک قدم قرار دیتے ہیں لیکن افسوس ناک پہلو یہ ہے کہ کچھ عناصر اس کے خلاف مہم جوئی پر اتر آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے تمام صحابہ اور اہل بیت اطہار بخشے بخشائے ہیں، امت جس صحابی کی بھی پیروی کرے گی وہ اسے جنت میں لے جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حضرات صحابہ کرام ؓ اور جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادیوں کے خلاف دشنام طرازی کرنے والوں کے خلاف قانون کو حرکت میں آنا چاہیے اور ریاست کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہیے۔ علاوہ ازیں تحریک مدح صحابہ، مجلس خدام صحابہ اور تحریک تحفظ ختم نبوت نے بھی تحفظ بنیاد اسلام بل کے خلاف منفی پراپیگنڈے کی مذمت کرتے ہوئے بل کی تائید و حمایت کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ بلواسطہ یا بلا واسطہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ و صحابیات و اہل بیت اطہار کے خلاف زبان درازی ہرگز برداشت نہیں کی جاے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.