تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

برطانیہ کی جانب سے قادیانیوں کی حمایت اور پاکستان مخالف رپورٹ مسترد کرتے ہیں: قائد احرار سید عطاءالمھیمن بخاری

لاہور (پ ر) مجلس احرار اسلام نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پاکستان برطانیہ کو دوٹوک الفاظ میں قادیانیوں کے دجل و فریب سے آگاہ کرے۔مرکزی امیر سید عطاء المہیمن بخاری نے پنجاب اسمبلی میں قادیانی نواز برطانوی رپورٹ کے خلاف قرار دادکی منظوری کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے ارکان نے ستمبر 2020میں قادیانیوں کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کرکے ستمبر 1974کی یاد تازہ کر دی۔علاوہ ازیں مجلس احرارکے مرکزی رہنماؤں سید محمد کفیل بخاری اور عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے ارکان نے ایک مرتبہ پھر امت مسلمہ کے جذبات کی ترجمانی کا حق ادا کردیا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ اس قرار دادکو قومی اسمبلی کے فلور تک بھی پہنچایا جائے گا۔ پاکستان کے خلاف قادیانیوں کی سازشیں کھل کر سامنے آ چکی ہیں۔لیکن مجاہدین ختم نبوت ان کا تعاقب جاری رکھیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی وزارت خارجہ کو چاہئے کہ وہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں برطانوی رپورٹ Suffocation of the Faithful کے خلاف پیش کی گئی مفتی عبیدالرحمن کی قرار داد پر توجہ دیتے ہوئے حکومت برطانیہ کو دوٹوک الفاظ میں قادیانیوں کے دجل و فریب سے آگاہ کرے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.