تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

مارچ میں ہونے والی شہدائے ختم نبوت کانفرنسز قادیانی دھوکے کو بے نقاب کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گئیں : عبداللطیف خالد چیمہ

تحریک مقدس تحفظ ختم نبوت مارچ 1953ءکے دس ہزار شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ختم نبوت کانفرنسز اور اجتماعات کا سلسلہ 24فروری کو چک چوہڑناگڑیاں ضلع گجرات سے شروع ہورہاہے جہاں اتوار کو صبح 10بجے سے نماز عصر تک ختم نبوت کانفرنس خانقاہ سراجیہ کے سجادہ نشین حضرت مولاناخواجہ خلیل احمدکی زیر صدارت منعقدہوگی ،جس میں عالمی تحفظ ختم نبوت کے رہنمامفتی محمد حسن ، مجلس احراراسلام پاکستان کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری ، عبداللطیف خالدچیمہ ،سید عطاءاللہ شاہ ثالث بخاری ، حضرت مولانا پیر شکیل اختر ، مولاناعبدالحق خاں بشیر ، جمعیت علماءاسلام پنجاب کے امیر ڈاکٹرعتیق الرحمن ،مولانااشرف مدنی ، مولانامحمد مغیرہ ،مولانا تنویر الحسن احرار ، مولانا حسان شاہد رامپوری، چودھری عابدرضا ایم این اے اور دیگر رہنما شرکت وخطاب کریں گے  اس کے علاوہ یکم مارچ کو گوجرانوالہ ، 2مارچ کوسیالکوٹ،3مارچ کو مرکزی دفتر احرار لاہور جبکہ 7مارچ کو ملتان میں ختم نبوت کانفرنسز منعقدہوںگی ۔مجلس احراراسلام کے شعبہ اطلاعات کے مطابق مجلس احراراسلام کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالدچیمہ 28فروری کو سرگودھا میں خطاب کریں گے جبکہ یکم مارچ کو جامع مسجد احرار چناب نگر میں شہداءختم نبوت کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے خطبہ جمعہ دیں گے ۔دریں اثنا ءمجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مارچ 1953ءکے شہدائے ختم نبوت نے لاہور کے مال روڈ کو اپنے مقدس خون سے لالہ زار کردیا تھا لیکن عقیدہ ختم نبوت پر کوئی آنچ نہیں دی۔ انہوں نے کہاکہ دس ہزا ر شہدائے 53ءنے اپنے خون سے ایک لکیر کھینچی تھی جس سے قادیانیوں اور مسلمانوں میں فرق اور امتےازواضح ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ شہدا ءکی قربانی سے پاکستان قادیان اسٹےٹ بننے سے بچ گیا۔ انہوں نے کہا کہ شہدائے ختم نبوت کی قربانی رنگ لائی اور 7ستمبر 1974ءکو اسمبلی کے فلور پر قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قراردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مارشل لا ءکا پہلا جبر1953ءکی تحریک پر آزمایا گےا لیکن تحریک ختم نبوت آخرکا ر کامیاب ہوکر رہی ۔انہوں نے کہاکہ قادیانیوں کے مذہبی تعاقب کے ساتھ ساتھ ان کے سیاسی اور معاشی تعاقب کی بھی ضرورت ہے تاکہ پوری دنیا پر قادیانی عقائد واضح ہوسکیں انہوں نے کہا کہ اب بھی امریکہ ،مغرب اور اسرائیل قادیانیوں کی پشت پر ہیں اور مسلمانوں کے عقائد میں نقب لگانے کی کوشش کی جارہی ہے انہوں نے کہا مارچ میں ہونے والی شہدائے ختم نبوت کانفرنسز قادیانی دھوکے کو بے نقاب کرنے میںاپنا کردار ادا کریں گئیں ۔انہوں نے دینی جماعتوں کے رہنماﺅں اور کارکنوں سے اپیل کہ وہ قادیانیوں کے سیاسی عزائم پر بھی نظر رکھیں تاکہ ملک کی نظریاتی وجغرافیائی سرحدیں محفوظ ہوسکیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.