تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

مولانا مجاہدالحسینی کا انتقال قومی سانحہ،مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا:سید عطاء المہیمن بخاری

لاہور(پ ر) مجلس احراراسلام پاکستان کے امیر مرکزیہ سید عطاء المہیمن بخاری،نائب امیر پروفیسرخالد شبیراحمد،سید محمد کفیل بخاری،سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس اور مولانا محمد مغیرہ اور سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر عمرفاروق احر ار نے تحریک آزادی،تحریک احرار اور تحریک ختم نبوت کے ممتاز بزرگ رہنما حضرت مولانا مجاہدالحسینی کے انتقال کو قومی سانحہ قراردیتے ہوئے مرحوم کی خدمات جلیلہ کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیااورکہاہے کہ مولانا مجاہدالحسینی اعلیٰ پایہ کے عالم دین،مصنف،ادیب اورصحافی تھے،بہت سی خصوصیات کے حامل تھے۔انہوں نے اپنی سیاسی اورصحافتی زندگی کا آغاز مجلس احراراسلام کے متحرک رہنمااور روزنامہ آزاد کے ایڈیٹر کے طور پر شروع کی اور زندگی بھر دعوت وتبلیغ  اور تحقیق وتصنیف میں لگے رہے۔قائد احرار سید عطاء المہیمن بخاری نے کہاہے کہ ہم اپنے مشفق ومہربان اور داعی اتحاد سے محروم ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہاہے کہ رفیق امیر شریعت مولانامجاہد الحسینی یادگار اسلاف تھے وہ تحریک آزادی،تحریک احرار اور تحریک ختم نبوت کی یاد اشتوں کا ایک ایسا انسائیکلوپیڈیاتھے جو ان کے بعد کوئی اور نظر نہیں آتا۔ان کا حسین ماضی اوریادیں عمر بھر ہمیں ستاتی رہیں گی۔ملک بھر سے مجلس احرار اسلام کے مختلف رہنماؤں نے مولانامجاہدالحسینی کے انتقال کو ایک خلاقرار دیتے ہوئے کہاہے کہ مرحوم کی تقریریں اورتحریریں اوربالخصوص ان کی جہدمسلسل سے عبارت ان کی سادہ زندگی ہماری رہنما کرتی رہے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.