تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

ملک کے آئین کو غیر اسلامی بنانے کی سازشوں کو کبھی کام یاب نہیں ہونے دیں گے : سید محمد کفیل بخاری

ملک کے آئین کو غیر اسلامی بنانے کی سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی. ملک کو ترقی کے بجاۓ تباہی کی طرف دھکیلا جارہا ہے غریب عوام مہنگائ سے پس رہے ہیں اور سرمایہ دار طبقہ اور وڈیرے عیاشیوں میں لگے ہوے ہیں ان خیالات کا اظہار مجلس احرار اسلام پاکستان کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری نے مرکز احرار جامع مسجد باب رحمت نزد اللہ شافی چوک میں تیسری سالانہ محفل ختم نبوت میں خطاب کرتے ہوۓ کیا انھوں نے کہا پاکستان کو اسلام کے نعرے پر بنایا تھا اس میں اسلام کا نظام ہی کامیاب ہوگا انھوں نے کہا اسلام مادی ترقی سے ہر گز نہیں روکتا لیکن حکمران اپنی اسلامی شناخت کو تو برقرار رکھیں. انھوں نے کہا سودی نظام معیشت کو اختیار کر کے اور شراب کی کھلی چھوٹ دے کر حکمران اللہ کے خلاف اعلان جنگ اور دین سے بغاوت کے مرتکب ہورہے ہیں. انھوں نے کہا قرآن ایک مکمل ضابطہ حیات ہے ہمیں یہود ونصاری سے کوئ نئ آئیڈیالوجی یا نیا سسٹم لینے کی ضرورت نہیں.
مجلس احرار اسلام ملتان کے امیر مولانا محمد اکمل نے کہا 29 دسمبر کو مجلس احرار کے 89 ویں یوم تاسیس کے موقع پر ملک بھر میں تقاریب منعقد کی جائیں گی اور مجلس احرار عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے پہلے سے زیادہ منظم اور بہتر انداز میں اپنی جدوجہد کو جاری رکھے گی اس موقع پر مجلس احرار اسلام حلقہ مسجد باب رحمت کے ذمہ داران کا اعلان بھی کیا گیا.
محفل سے مولانا حماد قاسمی قاری عبد الرحمن اور قاری محمد ندیم قریشی نے بھی خطاب کیا جب کہ احرار رضاکاروں سمیت علماء طلباء اور عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی .

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.