تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

قافلۂ احرار نے جو اصول و مقاصد طے کئے تھے ،اُن کے حصول کے لیے پرامن جدوجہد جاری رہےگی: عبداللطیف خالدچیمہ

ملک بھر کی طرح چیچہ وطنی میں بھی ’’ یوم تاسیس احرار‘‘منایا گیا ،دفتر احرار جامع مسجد میں پرچم کُشائی کی ایک تقریب احرار کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ کی زیر صدارت منعقد ہوئی ، جس میں مقررین نے اِس عزم کا اظہار کیا کہ 29 ۔ دسمبر 1929 ء کو معرض وجود میں آنے والے قافلۂ احرار نے جو اصول و مقاصد طے کئے تھے ،اُن کے حصول کے لیے پرامن جدوجہد نامساعد حالات کے باوجود جاری رکھی جائے گی ۔عبداللطیف خالدچیمہ نے اپنے صدارتی خطاب میں کہاکہ ریاست مدینہ کے لیے اسلامی عقائد وعمال اور اسلامی سیاست وثقافت اپنانے کی ضرورت ہے ،انہوں نے کہاکہ استعماری قوتوں کے سامنے جرأت و استقامت کے ساتھ ڈٹ جانے کا نام احرار ہیں ،مولانا منظور احمد ،قاضی ذیشان آفتاب ،مولانا محمد سرفراز معاویہ ،حکیم حافظ محمد قاسم نے کہاکہ امر بالمعروف اور نہیں عن المنکر احرار کا طأہ امتیاز ہے ،سرمایہ پرستانہ نظام کی جڑیں کھوکھلی کرنے کے لیے آج پھر جذبۂ احرار کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہے ، انہوں نے کہاکہ ہم خوش قسمت ہیں کہ اِسی قافلۂ حق وصداقت کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں ،پرامن دینی جدوجہد ہرحال میں جاری رہے گی ،تقریب میں تلاوت قرآن کریم کی سعادت حافظ شاہ زیب نے حاصل کی اور مولانا منظور احمد نے اختتامی دعا کروائی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.