تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

فرقہ واریت اسلام کی ضد ، ختم نبوت مجلس احرار کا نصب العین، فتنوں کا تعاقب جاری رہے گا: سید محمد کفیل بخاری

مجلس احراراسلام پاکستان کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری نے کہاہے کہ عقیدہ  ختم نبوت وحدت امت کی بنیادہے ۔اسلام میں فرقہ واریت کی کوئی گنجائش اور تصور نہیں ،گزشتہ روز ایوان احرار نیومسلم ٹاﺅن لاہور میں درس قرآن دیتے ہوئے انہوںنے کہاکہ اسلام کی تعلیم میں اجتماعیت اوروحدت کا درس ہے فرقہ واریت اسلام کی ضد ہے ،انہوںنے کہاکہ دینی مدارس مسلمانوں میں قرآن وسنت کی تعلیم اورفکر آخرت پیداکرنے کے لیے قائم ہوئے ،مدارس نے اپنے مشن اورمقاصد میں سوفیصد کامیابی حاصل کی ۔سید کفیل بخاری نے کہا کہ قرآن وحدیث کے علم ، سنت نبوی ،امت کے اجماعی عقائد اور اسلام کے تہذیبی وتعلیمی ورثے کو محفوظ کیا،مسلمانو ں کی آئندہ نسلوں کے ایمانوں کی حفاظت کی اور اسلام کے خلاف اٹھنے والے فتنوں سے خبردار کیا ۔انہوں نے کہا کہ دینی مدارس نے جہالت کودور کرنے ،جذبہ حب الوطنی کو بیدار کرنے اور اتحادو یک جہتی قائم کرنے میں مثالی کردار اداکیا۔ سید محمد کفیل بخاری نے کہاکہ مسلمان ہی مسلمان کا بھائی اور دوست ہے کوئی کافر مسلمانوں کادوست اوربھائی نہیں ہوسکتا ۔انہوں نے کہا کہ مسلمان ایک دوسرے کو کافر کہنے کی بجائے کافروں کومسلمان بنانے کی محنت کریں ، انہوں نے کہا کہ دین کی دعوت وتبلیغ اور تعلیم وتربیت امت کا عظیم فریضہ ہے۔جس کی انجام دہی کےلئے داعیان الی اللہ کی تیاری اورمبلغین اسلام کی تربیت بہت ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ دین کا مبلغ وداعی ایسا ہونا چاہیے جو ماحول کی نزاکتوں اور زمانے کے تقاضوں کوسامنے رکھتے ہوئے اللہ کی مخلوق کو اللہ کے راستے پر چلنے کی دعوت دے اور مخلوق کے دلوں میں ساری محبتوں کے مقابلے میں اللہ تعالیٰ کے محبوب خاتم الانبیاءصلی اللہ علیہ وسلم کی محبت واطاعت کو غالب اور نقش کردے۔انہوں نے کہا کہ قادیانیوں اور دیگر غیرمسلموں کو اسلام کی دعوت دینا اور انہیں آخرت کے عذاب سے بچانے کی محنت کرنا دین کی بہت بڑی خدمت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مجلس احراراسلام کے زیراہتمام 13تا27اپریل ،ایوان احرار نیومسلم ٹاﺅن لاہور میں پندرہ روزہ دورہ¿ تربیت المبلغین اور فہم ختم نبوت کو رس شروع ہورہاہے جس میں جید علماءومشائخ اور شعبہ¿ دعوت وتبلیغ اور تعلیم سے وابستہ معروف ومستندا سکالرز لیکچر دیںگے ،جس میں دینی مدارس کے فضلاء، دورہ حدیث اورکالجز ویونیورسٹیز کے طلباءشریک ہوکر داعیان الی اللہ اور اسلام کے مبلغ بنیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.