تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

عافیہ صدیقی کی رہائی کو پس پشت رکھتے ہوئے امریکہ سے دوستی، خودمختاری پر سوالیہ نشان ہے: میاں محمد اویس

لاہور(پ ر) مجلس احراراسلام پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس نے کہاہے کہ دورہ امریکہ اورصدر ٹرمپ سے ملاقاتوں میں دختر پاکستان عافیہ صدیقی کے ایشو پر بات نہ کرنا بلکہ صحافیوں کی طرف سے یہ مسئلہ اٹھانے پر عمران خان کی طرف سے ان کو چپ کرادیناقومی وقار اور حب الوطنی کی نفی کرتاہے۔مرکزی دفترسے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ توہین رسالت کے مجرم پروفیسر جنید حفیظ کی رہائی کے لیے امریکی نائب صدر کا دبا¶اسلامیان پاکستان کے لیے ناقابل قبول ہے لہذا حکومت سرکاری طور پر اس دبا¶ کو مسترد کرنے کا اعلان کرے۔انہوں نے کہاکہ امریکہ میں قادیانی سرگرمیاں بڑھنے سے بین الاقوامی سطح پر امیج خراب ہورہاہے۔انہوں نے الزام عائد کیاکہ واشنگٹن کے پاکستانی سفارت خانے اور نیویارک کے قونصلیٹ کی بالکونیوں میں قادیانی براجمان ہیں اور وطن عزیز پاکستان کے خلاف گھنا¶نی سازشیں ہورہی ہیں۔انہوں ے کہاکہ دنیاکی کوئی طاقت پاکستانی آئین سے اسلامی دفعات کا خاتمہ نہیں کراسکتی۔انہوں نے کہاکہ مسلمان جتنا بھی کمزور ہوجائے وہ عقیدہءختم نبوت اورعقیدہءناموس رسالتﷺ کی جدوجہد سے الگ نہیں رہ سکتا۔انہوں نے کہاکہ ایسی غیرمسلم اقلیت جس کو پوراعالم اسلام غیر مسلم تصور کرتاہے اس کو یہ حق کس نے دیاہے کہ وہ اپنے آپ کو مسلمان ظاہر کرے

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.