تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

ریاست مدینہ کے دعویدار عملی اقدامات میں تاحال ناکام ہیں: عبداللطیف خالد چیمہ

مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالدچیمہ نے جامع مسجد ختم نبوت چند رائے روڈ لاہورمیں نمازجمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ ریاست مدینہ کے دعویدارحکمران سیاست مدینہ سے کوسوں دورہیں اور ریاست مدینہ کا نام ایکسپلائٹ کیاجارہاہے جوکسی طوربھی قرین قیاس اور قرین انصاف نہیں۔انہوں نے کہاکہ بنیادی کام عقائد کی تعلیم اور اس تعلیم کی بنیاد پر افراد کی تربیت اورپھر اسلامی ریاست کا قیام ہے لیکن یہاں تو سب کچھ الٹ چل رہاہے۔انہوں نے کہاکہ امریکہ اور عالم کفر ہمارے عقیدے پر وار کررہاہے جبکہ ہمارے حکمران امریکہ اور عالم کفر کے ایجنٹ بنے ہوئے ہیں ایسے میں ریاست مدینہ کے نام پر دھوکہ کھانے کی بجائے اس کے تصور کو علمی وفکری طور پر اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ سابق فوجی آمر پرویز مشرف کو اس کے منطقی وفطری انجام تک پہنچادینا چاہیے جو قوتیں پر ویز مشرف کو بچانے میں لگی ہوئی ہیں وہ غدار اور قاتل کو بچانا چاہتی ہیں،جوملک اور قوم کے ساتھ بھی ظلم ہے۔انہوں نے کہاکہ قادیانی فتنے کی جڑیں کاٹنے کی بجائے اسے پنپنے کے مواقع اور وسائل مہیا کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ریاست مدینہ کے قیام کے بعد جناب نبی کریم ﷺ کی تعلیمات نے پوری دنیاپرحکمرانی کی اور دنیا کے سماج اورکلچر کو بدل کے رکھ دیا آج بھی ہم اسی انقلاب اور قیام ریاست مدینہ کی پیروی کرنا چاہتے ہیں توپھر اسی اسوہ ئ کی مکمل پیروی کرناہوگی۔بعدازاں عبداللطیف خالدچیمہ نے مرکزی دفتراحرار لاہورمیں میاں محمد اویس،قاری محمد یوسف احرار، ڈاکٹر شاہد محمود کاشمیری،قاری محمد قاسم بلوچ،ڈاکٹرضیاء الحق قمر،باباحبیب احمد،مہراظہرحسین وینس اوردیگر رہنماؤں اورکارکنوں سے ملاقات اور مشاورت کی جس میں طے پایاکہ 29۔دسمبر کو ملک بھر میں یوم تاسیس احرار جوش وجذبے کے ساتھ منایاجائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.