تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

توہین رسالت کے مجرم جنید حفیظ کیس میں امریکی مداخلت قبول نہیں کریں گے: عبداللطیف خالد چیمہ

متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان نے امریکہ کی جانب سے توہین رسالت کے مرتکب (ملزم)ملتان کے سابق لیکچرر جنیدحفیظ کو ظلم کا شکار قراردینے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایاہے اورکہاہے کہ یہ سب کچھ دراصل نیوورلڈآرڈر کا حصہ ہے اور اقلیتوں کے تحفظ کے نام پر مسلمانوں اور ان کے عقائد کو زیر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان کے کنونیرعبداللطیف خالد چیمہ نے کہاہے کہ کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی(USCIRF)نے ملتان میں توہین رسالت کے ملزم سابق لیکچررجنید حفیظ کو عالمی ظلم کے شکار (گلوبل وکٹم ڈیٹابیس)کی فہرست میں شامل کرتے ہوئے ملتان میں اس کی جان کو جن شدید خطرات کا اظہارکیاوہ من گھڑت ہے اور پاکستان کے قانون اور عدالتوں پر عدم اعتماد کے مترادف ہے۔عبداللطیف خالد چیمہ نے کہاکہ توہین رسالت کے ملزموں کوامریکہ اور بین الاقوامی لابیاں ہائی لائٹ کرکے ان کو بچانے کے لیے دباؤ بڑھاتی ہیں اور پاکستان جیسے ملک کے حکمران اور فیصلہ کرنے والی قوتیں توہین رسالت کے ملزمان کو ماورائے آئین وقانون رہاکرواکر نہ صرف بیرون ممالک سیٹل کرواتی ہیں بلکہ پاکستان کیخلاف منفی پراپیگنڈہ کرکے اس کوبدنام کیاجاتاہے۔انہوں نے کہاکہ جنیدحفیظ کا مقدمہ عدالت میں زیر سماعت ہے اور کسی قسم کانارواسلوک اس کے ساتھ نہیں برتا جارہااورنہ ہی کسی جانبداری کا مظاہرہ کیا جارہاہے۔انہوں نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے درخواست کی ہے کہ وہ پاکستانی قوانین پر عمل درآمد کے حوالے سے غیر جانبدارانہ تجزیہ کیاکریں اور جناب نبی کریمﷺ کی توہین کرنے والوں کی جانبداری ترک کردیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.