تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

تعلیمی نصاب کی مختلف کتب سے عقیدہ ختم نبوت والے حصے حذف کرنا قادیانیت نوازی ہے: سید محمد کفیل بخاری

لاہور(پ ر)مجلس احراراسلام پاکستان کے نائب صدر سید محمد کفیل بخاری اورسیکرٹری جنرل عبداللطیف خالدچیمہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے غفلت کا سوچ بھی نہیں سکتے ،عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کا اکابرین کی جانب سے ملا مقدس مشن ہرصورت میں جاری رہے گا۔انہوںنے کہاکہ نصاب تعلیم میں عقیدہ  ختم نبوت کے بارے میں سازش کرنے والے عناصر ملک وملت کے مجرم ہیں ان کوبے نقاب کرکے قانون کے کٹہرے میںلایا جائے ۔حکومت قادیانیت نوازی کرنے میں اس سے پہلے قادیانیت نواز عناصر کا انجام دیکھے ۔انہوںنے کہاکہ مرزائی آستین کے سانپ ہیں یہ مسلمانوں کی جڑوں کو کھوکھلا کرنے میں لگے ہوئے ہیں اور یورپی ومغربی ممالک ان کی پشت پناہی کررہے ہیں ۔انہوںنے کہا استعماری قوتیں ان کے ذریعے مسلم ممالک کی جاسوسی کررہی ہیںاورپاکستان کے مختلف حصوں بالخصوص اسلام آباد کے انتہائی حساس علاقوں ،واہ کینٹ،نیوایئر پورٹ کے گردونواح میں قادیانیوں کی بڑھتی ہوئی ارتدادی وملک دشمن سرگرمیاں انتہائی خطرناک ہیں ،قادیانی یہاں وسیع رقبے سرکاری ملی بھگت سے خریدرہے ہیں ،انہوںنے تھر پار کرمیں قادیانیوں کی خلاف آئین سرگرمیوں کا نوٹس نہ لینے کو تنقید کا نشانہ بنایا اورکہاکہ تعلیمی نصاب کی مختلف کتب سے عقیدہ ختم نبوت والے حصے حذف کرنا بدترین قادیانیت نوازی ہے ۔انہوںنے حکومت سے مطالبہ کیاکہ تعلیمی نصاب میں یکسانیت پیداکی جائے اور عقائد والے حصے بحال کیے جائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.