تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

پاکستان بین الاقوامی مسلمہ قوانین کا مکمل احترام کرتا ہے:عبداللطیف خالد چیمہ

نیدر لینڈ کی سفیر اردی اسٹویاس کا اسلام آبادمیں راﺅنڈٹیبل مباحثے میںیہ کہنا کہ” مذہبی اقلیتوں کے حوالے سے بیرونی ممالک پاکستان پر کسی قسم کا دباﺅ نہیں ڈال رہے “ پرتبصرہ کرتے ہوئے مجلس احراراسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہاہے کہ ایسا ہرگز نہیں ہے بلکہ پاکستان پر اقلیتوں کے حوالے سے مسلسل ناروا دباﺅڈالا جارہا ہے، اوریہ سب کچھ تاریخ کے ریکارڈ پر ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان بین الاقوامی مسلمہ قوانین کا مکمل احترام کرتا ہے، اقلیتوں کی جان ومال کاتحفظ پاکستان کے آئین میں شامل ہے اورتمام اقلیتوں کوپاکستان میں مکمل مذہبی آزادی ہے۔ انہوںنے کہاکہ جبراً مذہب کی تبدیلی کا واویلا کرنے والے دراصل اسلام کی حقانیت کو پھیلتاہوئے دیکھ کر گھبرا گئے ہیں ۔اسلام امن وسلامتی کا دین ہے اس میں جبر نہیں ہے ۔انہوںنے کہاکہ اسلام کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے کفر کی نیندیں حرام کردی ہیں ارتدادی واستعماری قوتیں اسلام اور پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر بدنام کرنے کے لیے دن رات ایک کیے ہوئے ہیں ۔عبداللطیف خالد چیمہ نے مزید کہاکہ ایک قلیت ایسی بھی ہے جو اپنے آپ کو غیرمسلم اقلیتی دائرے میں رکھنے کی بجائے اپنے کفر کواسلام کا نام دیتی ہے اور دنیا کے دوارب مسلمانوںکوکافر گردانتی ہے۔ یہ قادیانی گروہ ہے جو اپنی آئینی ودستوری حیثیت کو نہ صرف تسلیم کرتی بلکہ پوری دنیا میں آئین کی اس قرارداد اقلیت کو جو قادیانیوں کے متعلق ہے کو مسلسل چیلنج کررہی ہے اور آئین پاکستان اور پاکستان کے خلاف لابنگ کررہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم حیران ہیں کہ ملک کے سیکولر حکمرانوں، سیاستدانوں اور بین الاقوامی اداروں کو یہ صورت حال کیوں نظر نہیں آرہی؟

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.