جب تک احرار زندہ ہیں، منکرین ختم نبوت کی سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی: سید محمد کفیل بخاری

مجلس احرار اسلام پاکستان کے نائب صدر سید محمد کفیل بخاری نے کہا ہے کہ تحفظ ختم نبوت کے مشن کی آبیاری ہر مسلمان کا فریضہ ہے، انہوں نے کہا کہ پیغام ختم نبوت گھر گھر پہنچانا مجلس احرار کا نصب العین ہے، انہوں نے کہا کہ امیرشریعت سید عطاءاللہ شاہ بخاری کی زندگی جدوجہد سے عبارت ہے، ختم نبوت کے مقدس مشن کے لئے امیرشریعت کی جماعت مجلس احرار سرگرم عمل ہے، وہ گزشتہ روز سلانوالی کی جامع مسجد حسن و حسین میں امیر شریعت سید عطاء اللہ شاہ بخاری کی یاد میں سیمینار سے خطاب کررہے تھے، انہوں نے کہا کہ احرار ختم نبوت کے محاز پر داد شجاعت سے رہے ہیں اور جب تک احرار زندہ ہیں منکرین ختم نبوت کی سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی

Similar Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.