تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

یکساں نصاب تعلیم قومی و ملی ضرورت ہے اسے رول بیک کرنے کی بجائے نافذ کیا جائے: عبداللطیف خالد چیمہ

 لاہور(پ ر) متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان کے کنوینر اور مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا ہے کہ یکساں نصاب تعلیم کو نافذ کرنے کی بجائے رول بیک نہ کیا جائے۔ انہوں نے مرکزی دفتر سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یکساں نصاب تعلیم قومی و ملی ضرورت ہے اور اس میں سیرت نبویﷺ کے خاص ابواب بھی شامل ہیں اس کے قانونی پراسس کو طے کرنے کی بجائے عمران خان یا تحریک انصاف کی دشمنی میں رول بیک کرنا قرین قیاس اور قرین انصاف نہیں ہے۔ انہوں نے وفاقی حکومت اور وفاقی وزیر تعلیم سے مطالبہ کیا کہ وہ یکساں نصاب کے حوالے سے اپنی پوزیشن بھی واضح کریں اور عوام کو آگاہ بھی کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.