تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

یورپی یونین کے پریشر پر توہین رسالت کے مجرموں کی رہائی قابل مذمت ہے: عبداللطیف خالد چیمہ

لاہور (پ ر) مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا ہے کہ یورپی یونین کے دباؤ میں آکر دو ایسے گستاخان رسول ﷺ کو رہا کیا گیا جن کو تقریباً پانچ سال قبل سزائے موت ہو چکی تھی حکومت اس بات کا جواب دے کہ گستاخوں کواس طرح رہا کر کے کن خداؤں کی پیروی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بننے سے پہلے وزیر اعظم عمران خان جس انصاف کی بات کرتے ہوئے کہا کرتے تھے کہ عدالتوں میں سرکاری اثر ورسوخ کو ختم کیا جائے گا اس پر عمل داری کب ہوگی۔ حکومت نے عدالت سے گستاخوں کو رہا کروا کر پاکستانی مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو ملک کلمہ طیبہ کے نام پر بنایا گیا اس میں خاتم النبیین جناب محمد کریم ﷺ کی عزت و ناموس کی حفاظت کو کب یقینی بنایا جائے گا خدارا حکومت اپنے اس فیصلے پر نظر ثانی کرے اور ان گستاخوں کو دبارہ قانون کی سلاخوں کے پیچھے لائے۔علاوہ ازیں مجلس احرار اسلام لاہور کے سیکرٹری جنرل قاری محمد قاسم بلوچ نے بتایا ہے کہ 6جون بروز اتوار (آج) نماز مغرب کے بعد ایوان احرار نیو مسلم ٹاؤن میں امیر مرکزیہ سید محمد کفیل بخاری ماہانہ درس قرآن ارشاد فرمائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.