تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

گستاخانہ مواد کی سوشل میڈیا پر تشہیر ایک ایسا عمل بد ہے جس کا سد باب از حد ضروری ہے: عبداللطیف خالد چیمہ

لاہور(پ ر)متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان نے توہین رسالت اور گستاخانہ مواد روکنے کے خلاف عمران حکومت کی اپیل موجودہ حکومت کی طرف سے عدالت سے واپس لینے کا پرجوش خیرمقدم کرتے ہوئے اسے تحریک تحفظ ناموس رسالت اور امت مسلمہ کی کامیابی سے تعبیر کیا ہے، متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان کے کنوینر اور مجلس احراراسلام پاکستان کے سینئرمرکزی نائب صدر حاجی عبداللطیف خالد چیمہ نے اپنے خیر مقدمی بیان میں کہا ہے کہ یہ عمران حکومت کا بدترین عمل بدتھا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی اس ضمن میں کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحفظ ناموس رسالت ﷺ کے سلسلے میں اس مسئلہ پر راؤعبدالرحیم ایڈوکیٹ سمیت جس جس نے بھی مثبت کوششیں کی ہیں اللہ تعالی ان کی دین دنیا آخرت اچھی کرے، انہوں نے کہا کہ گستاخانہ مواد کی سوشل میڈیا پر تشہیر ایک ایسا عمل بد ہے جس کا سد باب از حد ضروری ہے، اور یہ ہماری اسلامی غیرت اور ایمانی ذمہ داری کا تقاضا بھی ہے،انہوں نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ بیرونی اندرونی کون کون سی لابیاں توہین رسالت کے جرم کو پرمووٹ کررہی ہیں اور قادیانیوں کا اس میں کیا کردار ہے، انہوں نے یہ بھی کہاکہ ربوہ برانڈ ارتداد ملک کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کو مسمار کرنے پرتلاہوا ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے قادیانیوں کی اسلام اور وطن دشمنی پر کوئی ایکشن نہیں لے رہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.