تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

فلسطین کی تازہ صورتحال کے باعث عالمی انسانی حقوق کے علمبرداروں کا مکروہ چہرہ واضح ہوچکا ہے: سید محمد کفیل بخاری

لاہور (پ ر) فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر مرکزیہ سید محمد کفیل بخاری، عبداللطیف خالد چیمہ،میاں محمد اویس، قاری محمد یوسف احرار، مولانا محمد مغیرہ، مفتی عطاء الرحمن قریشی اور دیگر رہنماؤں نے مختلف مقامات پر اجتماعات اور اپنے اپنے بیانات میں کہا ہے کہ اگر صرف سفارتکاری ہی کافی ہوتی تو جناب نبی کریم ﷺ غزوات میں شرکت نہ فرماتے اور احدمیں آپ کے دندان مبارک شہید نہ ہوتے۔ سید محمد کفیل بخاری نے کہا کہ بانی پاکستان محمد علی جناح نے اسرائیل کو ناجائز بچہ قرار دیا تھا۔ عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا کہ اسرائیل کے ہم نواں گروہوں کو بارہ دن میں ہونے والی کاروایاں نظر نہیں آتی۔ انہوں نے کہا کہ قادیانی اور قادیانی نواز گروہ اسرائیل کی حمایت میں لگے ہوئے ہیں۔ علاوہ ازیں مجلس احراراسلام لاہور کے زیر اہتمام دفتر احرار لاہور سے جمعہ کی نماز کے بعد لاہور کے سیکرٹری جنرل قاری محمد قاسم بلوچ کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جو پریس کلب پہنچی۔اس موقع پر قاری محمد یوسف احرا ر، قاری عبدالعزیز یوسف،مولانا فداء الرحمن، قاضی محمد حارث،عبدالحی بٹ اوردیگر کارکنوں نے شرکت کی قاری محمد قاسم بلوچ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاک فوج کو قبلہ اول بیت المقدس کی حفاظت کے لیے میدان عمل نکلنا چاہیے۔ قاری محمد یوسف احرار نے کہا کہ مسلم حکمرانوں کو غیر ت ایمانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسرائیل کے خلاف معاشی بائیکاٹ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آج اگر مسلم حکمرانوں نے قبلہ اول کی حفاظت کے لیے کوئی کردار ادا نہ کیا تو اگلی نسلیں کبھی معاف نہیں کریں گی۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم قبلہ اول بیت المقدس اور فلسطینی نہتے مسلمانوں کے لیے کچھ نہ کر سکے تو ہمیں امت محمدیہ کہلانے کا کوئی حق نہیں۔ مظاہرے کے اختتام پر قاری محمد یوسف احرار نے دعا کرائی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.