تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

تحریک آزادی اور ختم نبوت کے حوالے سے سید عطاءاللہ شاہ بخاری کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا: عبداللطیف خالد چیمہ

تحریک آزادی اور تحریک ختم نبوت کے رہنما امیر شریعت سید عطاء اللہ شاہ بخاری مرحوم کی یاد میں ای لائبریری ساہیوال میں منعقدہ ”امیر شریعت سیمینار“سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاہے کہ آزادی اور ختم نبوت کی تحریکیں سید عطاء اللہ شاہ بخاری کے ذکر کے بغیر نامکمل ہیں،انہوں نے قید وبند کی صعو بتیں برداشت کرکے ہندوستان کو انگریز سامراج سے آزاد کروایا اور کوئی خوف یا لالچ ان کو اپنے مشن سے ہٹا نہ سکا،سیمینار کی صدارت مجلس احرارا سلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کی جبکہ مفتی ذکاء اللہ،قاری منظور احمد طاہر،مولانا کلیم اللہ رشیدی،حافظ عابد مسعود ڈوگر،شیخ اعجاز احمد رضاء،رحمت اللہ وٹو،چودھری ضیاء الحق،قاری سعید ابن شہید،مولانا محمد عابد رشیدی،قاری عبدالجبار،قاری بشیر احمد،محمد اسلم بھٹی،مولانا کفائت اللہ،حاجی احسان الحق ادریس،مولانا اُسامہ عزیر اور دیگر نے شرکت وخطاب کیا۔عبداللطیف خالدچیمہ نے اپنے صدارتی خطاب میں کہاکہ سید عطاء اللہ شاہ بخاری کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم تحفظ ختم نبوت کے مشن کو آئندہ نسلوں تک پہنچانے والے بن جائیں،انہوں نے کہاکہ حکومت اور اپوزیشن اپنی صفوں سے قادیانیوں کو نکا لیں۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت،قادیانیت کو پرموٹ کررہی ہے،انہوں نے کہاکہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کے خلاف سید عطاء اللہ شاہ بخاری اور ان کے رفقاء کرام نے 1930 میں تحریک چلائی اور 30 ہزار رضا کارگرفتار ہوئے جبکہ سب سے پہلے احرار کارکن الٰہی بخش چنیوٹی شہید کشمیر ٹھہرے،انہوں نے کہاکہ کشمیر کا ز کو قادیانی 1930 سے اب تک نقصان پہنچا رہے ہیں،باؤ نڈری کمیشن میں قادیانیوں نے سازش کے تحت ضلع گورداسپور کو پاکستان کی بجائے ہندوستان میں شامل کروایا، انہوں نے کہاکہ قادیانی ظفر اللہ خاں نے وزیر خارجہ ہوتے ہوئے بیرون ممالک سفارت خانوں کو قادیانی تبلیغ کے اڈوں میں تبدیل کیا اور پھر اقوام متحدہ میں سیٹو اور سینٹو جیسے معاہدات کے ذریعے پاکستان کو نقصان پہنچایا، دیگر مقررین نے کہاکہ سید عطاء اللہ شاہ بخاری کا کردار ہمیشہ زندہ رہے گا اور اہل حق شاہ جی کے کردار سے رہنمائی لیتے رہیں گے۔ مختلف جماعتوں کے رہنماؤں نے سید عطاء اللہ شاہ بخاری کی دینی وملی وقومی وسیاسی خدمات کوشاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور کہاکہ قادیانیوں کے دینی محاسبے کے ساتھ ساتھ سیاسی و معاشرتی سطح پر بھی سدباب کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ عقیدہئ ختم نبوت کے محاذ پر تمام مکاتب فکر ایک پلیٹ فارم پر ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.