تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

صحابہ ؓ کرام کااسوہ موجودہ حالات میں عام کرنے کی ضرورت ہے:میاں محمداویس

   مجلس احراراسلام پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس ،قاری محمد یوسف احرار ،حاجی محمد لطیف،قاری محمد قاسم بلوچ اور دیگر نے کہا ہے کہ اصحاب ؓرسولﷺکی پاکیزہ زندگیاںامت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہیںخلیفہ ثانی مراد رسولﷺخسر نبی،داماد علی المرتضی ؓ حضرت عمرفاروق ؓکو تمام صحابہؓمیں یہ اعزاز حاصل ہے کہ سب صحابہ ؓمرید رسولﷺ اورحضرت عمر فاروقؓ مراد رسول ہیںجن کے بارے میں حضورخاتم النبیین ﷺنے فرمایا کہ اگر میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو عمر ابن خطابؓہوتے۔انہوں نے کہا کہ وہ عشق رسولﷺ سے سرشار تھے اورتاجدار ختم نبوت کے شیدائی تھے جن کے اسلام قبول کرنے کے بعد مسلمانوں کو حرم کعبة اللہ میں آزادانہ عبادت کرنے کا موقع ملا ۔جن کے قبول اسلام سے فرش وعرش والے خوش ہوئے اورجن کے قبول اسلام سے پوری دنیا میں اسلام کا پرچم بلند ہوا اور جن کے قبول اسلام سے حضرت محمد عربیﷺکا چہر ہ خوشی سے دمک اٹھا ۔انہوںنے کہا ہے کہ حضرت فاروق اعظمؓعالم کفر کیلئے ننگی تلوار تھے جن کے عدل وانصاف سے ہر امیر غریب مستفید ہوتا تھا وہ اپنی رعایا کیلئے انتہائی رحم دل تھے اپنی رعایاکی خبرگیری اوردیکھ بھال کیلئے ان کے مسائل کے حل کیلئے ان کی دہلیزتک خود جاتے اورراتوں کو پہرہ دیتے ان کے عدل وانصاف رعایا پروری کی وجہ سے ساڑھے بائیس لاکھ مربع میل کا علاقہ امن وسلامتی کا گہوارہ ہواکرتاتھا۔انہوں نے کہا کہ آپؓکے عہد خلافت میں فتوحات کا سلسلہ تیزی سے بڑھتا رہا۔انہوں نے کہا ہے کہ آپؓکا عہد خلافت تاریخ اسلام میں ایک ممتاز مقام رکھتا ہے ان کا عہد خلافت انداز حکمرانی ،سادگی ،خوف خدا،اتباع رسولﷺاورعشق رسولﷺکا مثالی نمونہ تھا ان رہنماﺅں نے کہا ہے کہ آج کے حکمران خلیفہ ثانی کے انداز حکمرانی سے رہنمائی حاصل کریںتوپوری دنیا میں امن قائم ہوسکتا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.