تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

احرار ثابت قدم، نتائج خدا کے سپرد، مشکلات کے باوجود امیرشریعت کا مشن جاری رہے گا: مولانا محمد اکمل

ملتان (پ ر)  مجلس احرار اسلام ملتان کے ذمہ داران کا خصوصی اجلاس بسلسلہ امیر شریعت سیمینار ، دار بنی ھاشم میں امیر مجلس احرار اسلام ملتان مولانا محمد اکمل کی زیر صدارت منعقد ھوا۔ اجلاس میں 29 اگست بروز جمعرات بعد نماز مغرب، دار بنی ھاشم میں منعقدہ آل پارٹیز امیر شریعت سیمینار کے حوالے سے جائزہ لیا گیا اور سیمینار کو کامیاب بنانے کیلئے قائم کی گئی مختلف انتظامی کمیٹیوں سے رپورٹ لی گئی، اجلاس سے خطاب کرتے ھوئے مولانا محمد اکمل نے کہا کہ نتائج اللہ رب العزت کے سپرد کر کے داعی کا کام حق دعوت کو حق طریقے سے پہنچانا ہے، مصائب سے گھبرا کر راہ حق سے فرار اختیار نہیں کیا جانا چاہیئے، انہوں نے کہا کہ نبی آخرالزماں صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کا مفہوم ہے کہ جتنا مجھے ستایا اور پریشان کیا گیا اتنا کسی کو بھی نہیں، انکا کہنا تھا کہ راستے کی مشکلات دیکھ کر مشن نہیں چھوڑا جا سکتا۔ الحمد للہ مجلس احرار اسلام نے ہر دور میں دین اسلام اور وطن عزیز کیلئے اپنی پر امن آئینی و قانونی دائرہ کار میں رہتے ھوئے جاری رکھا ہے اور آج بھی پر امن جدوجہد کے ساتھ میدان عمل میں ھے۔ مولانا سید عطاءالمنان بخاری، مولانا اللہ بخش احرار، سعید احمد انصاری، مولانا مفتی محمد قاسم نے کہا کہ مجلس احرار اسلام دیگر دینی و سیاسی جماعتوں کے ہمراہ دینی و سیاسی جدوجہد میں اپنے حصے کا کام احسن انداز میں سرانجام دے رہی ہے، احرار وطن عزیز پاکستان کے اسلامی تشخص اور مقدس قوانین پر آنچ نہیں آنے دیں گے، قاری عبدالناصر صدیقی، ڈاکٹر عبدالغفور، عدنان ملک، عثمان یوسف، عدنان معاویہ نے کہا کہ حکومت اعلی عہدوں پر فائز قادیانیوں کی غیر آئینی و غیر قانونی سرگرمیوں کا نوٹس نہیں لے رہی جس کے باعث قادیانی اپنی سرگرمیوں کو جاری رجھے ھوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ عطاءالحق قادیانی نے لندن میں “پاکستان اچیومنٹ ایوارڈ” کے نام سے جو تقریب منعقد کی اس میں پاکستانی فنکاروں اینکرز اور نام نہاد مجاہد ختم نبوت شیخ رشید کی شرکت انتہائی شرمناک اور افسوس ناک ہے، مجلس احرار اسلام ملتان کے سیکرٹری اطلاعات فرحان حقانی نے اجلاس کو سیمینار کے حوالے سے اب تک جو انتظامات کئے گئے ہیں ان کے حوالے بریف کیا اور بتایا کہ سیمینار میں احرار قائدین سمیت دیگر دینی و سیاسی جماعتوں کی نمائندہ شخصیات نے امیر شریعت سیمینار میں شرکت کی یقین دہانی کرواتے ھوئے کہا ہے کہ ہم تحریک آزادی اور تحریک تحفظ ختم نبوت میں قائدانہ اور مجاہدانہ کردار ادا کرنیوالے نامور سیاسی رہنماء اور عظیم مجاہد ختم نبوت مولانا سید عطاءاللہ شاہ بخاری رحمتہ اللہ علیہ اور انکی جماعت مجلس احرار اسلام کی دینی و ملی، سیاسی سماجی خدمات کا تذکرہ خیر کرنا اپنی سعادت سمجھتے ہیں اور ہم ہمیشہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اور دفاع کیلئے مجلس احرار اسلام کا ہر لحاظ سے ساتھ دیتے رہیں گے۔ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت کی پر زور مذمت کی گئی اور قرار داد کے ذریعے مطالبہ کیا گیا کہ وزیراعظم، وزیر خارجہ، چیئرمین کشمید کمیٹی مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کے لئے عالمی سطح پر سنجیدگی کے ساتھ جاندار اواز اٹھائیں اور مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.