تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

کراچی میں فوجی اہلکاروں کو دہشت گردی کانشانہ بنانے والوں کو عبرت کا نشان بنادیا جائے. عبداللطیف خالد چیمہ

کراچی میں دہشت گردی کے واقع میں فوج کے دواہلکاروں کی شہادت پرمتحدہ سنی محاذ نے اپنے شدیدردعمل کا اظہار کیا ہے ،متحدہ سنی محاذ کے کنونیر مولاناعبدالرؤف فاروقی،مولانازاہدالراشدی اور عبداللطیف خالد چیمہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے خدمات انجام دینے والے ادارے بھی غیر محفوظ ہوتے جارہے ہیں اور یہ ساری کاروائی اسلام وملک دشمن عناصر کررہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ کراچی میں فوجی اہلکاروں کو دہشت گردی کانشانہ بنانے والوں کو عبرت کا نشان بنادیا جائے اور دہشت گردی کیخلاف سرگرم سرکاری اداروں اور ان کے اہلکاروں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے ،انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امرکی ہے کہ دہشت گردی کے اصل عوامل واسبا ب کا پتہ لگا کر ان کا تدارک کیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.