تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

وزارت مذہبی امور کے ختم نبوت کے حوالے سے سال 2018 کی حکمت عملی کا خیر مقدم کرتے ہیں: عبداللطیف چیمہ

چیچہ وطنی ( )متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان میں شامل تمام مکاتب فکر نے وفاقی وزارت مذہبی امور کی جانب سے آئندہ سال 2018 ء کو ’’شعورِ ختم نبوت ‘‘ کے طور پر منائے جانے کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے ،ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان کے کنونیر اور مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے اپنے بیان میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کے اس اعلان کو اسلامیانِ پاکستان کے ایمان وجذبات کی ترجمانی قرار دیتے ہوئے اس کی مکمل تائید وحمایت کی ہے اور کہا ہے کہ سرکاری سطح پر اعلان کی مکمل تحسین کرتے ہوئے اس کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزارت مذہبی امور کو اس اعلان کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردینا چاہیے تاکہ آئندہ سال تک یہ اعلان کہیں فائلوں کے ریکارڈ کا حصہ ہی نہ رہے جائے بلکہ اُس وقت ا س وزارت پر جو بھی متمکن ہو وہ اس فیصلے پر عمل درآمد کروائے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.