تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے ہر طرح کی قربانی کے لئے تیار ہیں: ڈاکٹر محمد آصف

رحیم یار خان( پ ر ) مجلس احراراسلام عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے اپنے اکابرین کے مشن پر کام کررہی ہے، عقیدہ ختم نبوت کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،اس دور کا سب سے بڑا فتنہ قادیانیت ہے جس کی سرکوبی مجلس احرار کا نصب العین ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس احرار اسلام کے مرکزی ناظم دعوت و ارشاد ڈاکٹر محمد آصف نے جامعہ قادریہ میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں انہوں نے دو روزہ دورہ رحیم یار خان کے دوران گورنمنٹ خواجہ فرید کالج، جامع مسجد ختم نبوت شہزاد کالونی، دارالعلوم امدادیہ چک 72 این پی، جامع مسجد غلہ منڈی، نکاس کالج اور اقراء صوت القرآن ہائی سکول شفیع ٹاؤن میں احرار کار کنان سے خطاب کیا۔ انہوں نےکہا کہ اس وقت فتنوں کا دور ہے اس لئے اپنے عقیدہ کی حفاظت کے لئے اپنے اکابرین سے وابستہ ہو جائیں اور گھر گھر میں مجلس احرار اسلام کا پر چم لہرائیں۔ اس موقع پر مجلس احرار اسلام کے ضلعی امیر حافظ محمد اشرف، مولوی فقیر اللہ رحمانی، محمد عبداللہ حجازی، حافظ محمد صدیق، مولانا قاضی معصب الرحمن، سید ابراہیم شاہ، مولانا کریم اللہ، مولوی مغیرہ رحیمی، حافظ محمد زبیر کمبوہ، قاری شاہد بلوچ، حافظ محمد ندیم ودیگر احرار کارکنان موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.