تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

عالم اسلام کے مسلمان قرآنی تعلیمات پرعمل کرکے دنیا وآخرت کی کامیابیاں سمیٹ سکتے ہیں: قاری قاسم بلوچ

 لاہور (پ ر) مجلس احرار اسلام لاہور کے زیر انتظام مدرسہ معمورہ نیو مسلم ٹاؤن لاہور میں گزشتہ روزتکمیل حفظ قرآن کریم کی تقریب مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس کی زیر صدارت بعد نماز ظہر منعقد کی گئی جس میں لاہور کے سیکرٹری جنرل قاری محمد قاسم بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حافظ قرآن کریم ہونا اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک بہت ہی بڑی سعادت ہے،قرآن رسول اللہﷺکا سب سے بڑا معجزہ ہے جو آج چودہ صدیاں گزر جانے کے باوجود مکمل کا مکمل محفوظ ہے، عالم اسلام کے مسلمان قرآن مجید کی تعلیمات پر مکمل عمل پیراہو کر دنیا و آخرت کی تمام تر کامیابیاں و کامرانیاں سمیٹ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دینی مدارس میں رنگ و نسل کی تمیز کئے بغیرہر  علاقہ و زبان کے طلبہ پیار و محبت سے رہتے ہوئے علم حاصل کرتے ہیں اورکبھی لسانی بنیادوں پر بدمزگی نہیں ہوئی یہ مدارس کی شاندار تربیت کا نتیجہ ہے۔ قبل ازیں حافظ محمد عثمان ریاض نے قرآن کریم کا آخری سبق اپنے اساتذہ کرام اور تمام سامعین کے سامنے تلاوت کیا اور سامعین سے خوب داد حاصل کی۔ اس موقع پرجامعہ قاسمیہ رحمان پورہ کے مدرس مولانا محمد ریاض، مجلس احرار اسلام لاہور کے سیکرٹری نشرو اشاعت ڈاکٹر ضیاء الحق قمر، مدرسہ معمورہ کے مدرس قاری محمد منیب قاسم، مجلس احرار اسلام کراچی کے رہنماء  بابا ارشد احرار، عطاء الرحمن، سابق قادیانی بھائی عبدالرحمن اور مولانا محمد وقاص حیدر بھی موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.