تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

جرمنی کے کونسل آف کلچر کے اراکین پاکستان میں قادیانیوں کو امداد فراہم کررہے ہیں: ڈاکٹر عمر فاروق

مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر محمد عمر فاروق احرار نے انکشاف کیا ہے کہ جرمنی کے کونسل آف کلچر نے ربوہ میں قادیانی مراکز اور قادیانی ہسپتالوں کو دورہ کیاہے ،اور قادیانی کمیونٹی کے بعض رہنماؤں سے خفیہ ملاقاتیں کی ہیں ،جن میں یورپی یونین کے ایجنڈے کی روشنی میں اقلیتوں کے تحفظ کے نام پر وطن عزیز پاکستان کے خلاف گفتگو بھی ہوئی ہے ،مرکزدفتر سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ برطانوی ممبر پارلیمنٹ ٹام بریک نے لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر اور ان کے سیکرٹری سے ملاقات کرکے کہا ہے کہ پاکستان میں قادیانی کمیونٹی سے بڑا ظلم ہورہا ہے ،جس پر پاکستانی ہائی کمشنر نے برطانوی ممبر پارلیمنٹ کو جواباً کہا کہ آپ کی اطلاعات غلط ہیں ،اس پر ممبر پارلیمنٹ نے کہا کہ نہیں ،آپ لاعلم ہیں ،ڈاکٹر عمر فاروق نے کہا کہ قادیانی اور غیر ملکی این جی اوز بیرونی فنڈز ،غیر ملکی اسائلم اور غیر ملکی ایجنڈے کے لئے قادیانی اور غیر ملکی این جی اوز زیادہ سرگرم ہیں ،اگر ان کا سدباب نہ کیا گیا تو ملک کے نظریاتی تشخص اور قومی اقدار کو سخت نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.