تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

مجلس احرار اسلام ضرب عضب کی طرح آپریشن ردالفساد کی بھی مکمل حمایت کرتی ہے: قائد احرارسید عطاءالمہیمن بخاری

مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر سید عطاءالمہیمن بخاری ، سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ ، نائب امیر سید محمد کفیل بخاری ، سیکرٹری نشر و اشاعت میاں محمد اویس اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عمر فاروق احرار نے اپنے مشترکہ بیان میں آج لاھور ڈیفینس میں ھو نے والے بم دھماکے پر انتہائی افسوس کا اظہار کر تے ھوئے کہا ھے کہ دہشت گرد پاکستان کے دشمن اور بے گناہ انسانوں کو قتل کر رھے ہیں ، بم دھماکوں اور دہشت گردی کی حالیہ لہر نیشنل ایکشن پلان اور حکمرانوں کو کھلا چیلنج ھے ، دہشت گر دوں نے ملک کا امن و سکون تباہ کردیا ھے ، ریاست کا ہر شہری عدم تحفظ کا شکار ھے ، دہشت گردوں کا اسلام اور مسلمانوں سے کوئی تعلق نہیں ، وہ اسلام ، مسلمانوں اور وطن تینوں کے دشمن ہیں ، احرار رہنماوں نے دھماکے میں شہید ہونے والے بے گناہ شہریوں کی لیے دعا مغفرت اور لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے ان کے لیے صبر کی دعا کی ، احرار رہنماوں نے کہا کہ قوم تو دعا ہی کر سکتی ھے ، شہریوں کو جان و مال کا تحفظ فراہم کرنا ریاست اور اس کے اداروں کی ذمہ داری ھے ، انہوں نے کہا کہ قوم ضرب عضب کی طرح ردالفساد کی بھی مکمل حمایت کرتی ہے ، لیکن حکمران بتائیں کہ دہشت گرد کب ختم ھوں گے ؟
آپریشن کب تک ھوتے رہیں گے ؟
بے گناہوں کا لہو کب تک بہتا رھے گا ؟
امن کا خواب کب شرمندہء تعبیر ھو گا ؟
انہوں نے کہا کہ قوم ہر قربانی دینے کے لیے تیار ھے ، حکمران ملک دشمنوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں ، وطن کی حفاظت ہر پاکستانی کا عزم اور نصب العین ھے ، مجلس احرار اسلام قیام امن کی ہر کوشش کی مکمل حمایت کرتی ھے –

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.