تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

مسافران آخرت

٭ تحریک طلباء اسلام کے سابق رہنما مجلس احرار اسلام کے بزرگ رہنما ملک محمد صدیق صاحب کے چھوٹے بھائی ملک محمد سعید 30اپریل 2021ء کو تلہ گنگ میں انتقال فرما گئے۔
٭ مجلس احرار اسلام سلانوالی کے کارکن عبدالقدیر کی والدہ مرحومہ، انتقال: 26رمضان 1442، 9مئی 2021ء
٭ بھائی محمد عباس قاسم بیلہ کے ماموں انتقال 13مئی 2021ء، یکم شوال 1442
٭ مجلس احرار اسلام بورے والا کے امیر صوفی عبدالشکور احرار کے سُسر محمد حنیف مرحوم 4مئی 2021ء مطابق 21رمضان 1442کو انتقال کرگئے۔
٭ہمارے نومسلم بھائی پروفیسر طاہر احمد ڈار صاحب کی اہلیہ محترمہ کا انتقال 28اپریل بروز بدھ کے دن ہوا۔ ہماری یہ نو مسلمہ بہن اپنی بیماری کے باوجود ِقادیانی رشتہ دار اور برادری کی ایذاؤں اور تکالیف کے مقابلے میں صبر و ہمت اور استقامت کا پہاڑ بن کر کھڑی رہیں اﷲ پاک انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین!۔
٭ مجلس احرار اسلام خانپور کے قدیم کارکن مرزا عبد القیوم کی بھابھی اور مرزاواصف، یاسر قیوم، مرزا عاطف کی تائی صاحبہ 28اپریل 2021کو انتقال کرگئیں۔
مجلس احرار اسلام خانپور کے کارکن خالد رفیق مرحوم، انتقال 10 مئی 2021کو انتقال کرگئے۔
٭ لالہ موسی: مجلس احرار اسلام کے کارکن لالہ عبدالرحمن 13مئی 2021ء کو انتقال کرگئے۔
٭مجلس احرار اسلام چناب نگر کے کارکن عبدالمجید کے نومولود فرزند 14مئی کو انتقال کرگئے۔
٭مجلس احرار اوکاڑہ کے رہنما شیخ مظہرسعید کے ہم زلف شیخ محمد امین 6مئی کو انتقال کرگئے۔
٭ مجلس احرار اسلام ٹب چوہان رحیم یار خان کے کارکن مولوی یعقوب چوہان کے والد کریم بخش چوہان انتقال 10مئی 2021ء 27رمضان المبارک 1442
٭مجلس احراراسلام ماہڑہ مظفرگڑھ کے سرپرست ماسٹر محمد شفیع کی ساس اور بخاری اکیڈمی ملتان کے نگران جام ریاض احمد کی چچی مرحومہ،انتقال : 10مئی مطابق 27رمضان
٭مدرسہ معمورہ کے مدرسین مولانا اخلاق احمد، قاری اسرار احمد اور بھائی ارشاد احمد کے والد جمال الدین شاد 11مئی 2021ء کو انتقال کرگئے۔
٭مجلس احرار اسلام بورے والہ کے معاون نیئرارشاد کے والد چودھری ارشاد نمبر دار 23مئی 2021ء کو انتقال کرگئے۔
٭حافظ شیر علی اعوان کچھ عرصہ قبل انتقال کرگئے۔ مرحوم، حضرت مولانا غلام اﷲ خاں راولپنڈی کے شاگرد اور حضرت مولانا احمدعلی لاہوریؒکے مرید تھے۔
٭چیچہ وطنی: ہمارے دوست محمد صفدر چودھری کے بہنوئی، چودھری محمد وسیم( 111سیون آر )16 رمضان المبارک 29 اپریل جمعرات کو انتقال کرگئے
٭ بورے والا:بورے والاکے صحافی حلقوں میں ہمارے معاون اصغر علی جاوید کے جوان سال فرزند احمد فیضان 25 اپریل منگل کو انتقال کرگئے
٭چیچہ وطنی : جماعت کے دیرینہ مخلص کارکن شیخ مرغوب احمد کے بڑے بھائی شیخ مقبول احمد 20 رمضان المبارک 3 مئی بروز پیر نماز فجر کے بعد قرآن پاک کی تلاوت کرتے ہوئے انتقال کر گئے
٭چیچہ وطنی: جمعیت علماء اسلام کے رہنما ء حافظ ظہور احمد غازی آباد کے بڑے بھائی نور محمد پٹواری 163۔9ایل (حافظ آباد) 8مئی کو انتقال کرگئے ۔
٭چیچہ وطنی :قاری شوکت علی کے بہنوئی مولانا محمد ذوالفقار 40۔12 ایل 8مئی کو انتقال کرگئے ۔
٭چیچہ وطنی : ہمارے ساتھی بلال حسن کے والد گرامی مہر علی ( مہر علی شوز سٹور والے )22مارچ کو انتقال کرگئے۔
٭چیچہ وطنی : ہمارے معاون مظہر عباس چیمہ( ہاؤسنگ سکیم )22مئی ہفتہ کو انتقال کرگئے ۔
ٔ٭ خیر پور ٹامیوالی: سید محمد وقار الحسن ہمدانی کی تائی صاحبہ اور جناب سید عبد القیوم ہمدانی، سید طارق اقبال ہمدانی سید عبد الحئی ہمدانی صاحبان کی والدہ ماجدہ۔ انتقال: 24 مئی 2021ء۔
٭مجلس احرار اسلام پاکستان کی مرکزی مجلس شوری کے رکن ڈاکٹر شاہد کاشمیری صاحب کی ہمشیرہ محترمہ 28مئی کو انتقال کرگئیں۔
٭چیچہ وطنی کی بزرگ اور ہردلعزیز شخصیت حاجی محمد شریف ریلوے روڈ کریانہ والے کچھ عرصہ قبل انتقال فرماگئے۔
٭ دارلعلوم دیوبند انڈیاکے استاذ الحدیث حضرت مولانا حبیب الرحمن الاعظمی رحمہ اﷲ 30رمضان1442، 13 مئی2021ء کو انڈیا میں انتقال کر گئے ۔
٭جامعہ قاسمیہ لاہور کے استاذ الحدیث حضرت مولاناشاہ محمدرحمہ اﷲ 30مئی2021 اتوار کی شب انتقال کرگئے
اﷲ تعالیٰ تمام مرحومین کی مغفرت فرمائیں اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائیں۔ قارئین سے دعائے مغفرت کی درخواست ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.