تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

اخبار الاحرار

ماہ مارچ 2021 میں قائدین و مبلغین احرار کے تحصیل میلسی میں مختلف مقامات پر دورہ جات برائے اجتماعات ختم نبوت زیر اہتمام مجلس احرار اسلام تحصیل میلسی۔(رپورٹ: حافظ محمد طیب رشید )
(1) 4 مارچ 2021 بروز جمعرات قائد احرار سید محمد کفیل شاہ صاحب بخاری دامت برکاتہم امیر مجلس احرار اسلام پاکستان ہمراہ مولانا محمد اکمل صاحب،امیر مجلس احرار اسلام ملتان اور حافظ محمد اکرم صاحب نے جلہ جیم تحصیل میلسی کے مختلف مقامات کا دورہ کیا جس کی تفصیل کچھ یوں ہے بعد نماز عصر چاہ باغ والہ موضع مندن جلہ جیم میں کارکنان احرار سے ملاقات کی اور نماز مغرب کے فورا بعدچاہ نویں والہ موضع ہردو گنب جلہ جیم میں کارکنان احرار سے مختصر ملاقات ہوئی اور سید محمد کفیل شاہ جی نے دعاء فرمائی بعد ازاں موضع چھتانیہ کے لیے روانہ ہوئے ضیافت کا انتظام جناب عبدالسلام ذمہ دار مجلس احرار اسلام موضع چھتانیہ کے پاس تھا کھانا کھانے کے بعد نماز عشاء اداء کی گئی اور عشاء کے فورا بعد جامع مسجد فاروقیہ موضع چھتانیہ میں قائد احرار سید محمد کفیل شاہ صاحب نے اجتماع ختم نبوت سے خطاب کیا خطاب کے بعد جلہ جیم کے لیے روانہ ہوئے جلہ جیم میں سالانہ احرار ختم نبوت اجتماع سے حضرت مولانا مفتی قاری محمد احمد صاحب رئیس دارالافتاء جامعہ باب العلوم کہروڑ پکا خطاب کر رہے تھے ان کے خطاب کے بعد نواسۂ امیر شریعت سید محمد کفیل شاہ صاحب نے خطاب کیا اور کہا کہ دین اسلام آفاقی دین ہے دنیاں میں بسنے والے ہرہرفرد کی دنیاں و آخرت کی کامیابی دین اسلام پر عمل پیرا ہونے میں ہے مزید کہا کہ موجودہ دور میں قرآنی تعلیمات کو عام کرنے کی بیحد ضرورت ہے۔اس کے بعد اس سال جامعہ نعمانیہ ملتان سے دورہ حدیث کرنے والے طلباء کی اعزازی دستار بندی بھی کروائی اس اجتماع میں ہدیہ حمد و نعت حافظ محمد اکرم احرار اور قاری محمد ندیم قریشی نے پیش کیا آخر میں سید محمد کفیل شاہ جی دعاء کروائی ان اجتماعات کے کامیاب انعقاد کے بعد قافلہ احرار واپس ملتان روانہ ہوا ۔

 

(2)24 مارچ بروز بدھ نبیرہ امیر شریعت سید عطاء المنان بخاری دامت برکاتہم نے ہمراہ مولانا محمد اکمل، امیر مجلس احرار اسلام ملتان دورہ کیا بعد نماز ظہر چاہ ککر والہ موضع محبت پورمیں سالانہ احرار اجتماع ختم نبوت سے مولانا محمد اکمل نے خطاب کیا بزرگ احرار ،حافظ محمد اکرم۔نے ہدیہ نعت پیش کیا آخر میں سید عطاء المنان بخاری نے خطاب کیا اورعقیدہ ختم نبوت کی اہمیت و فضیلت کو سہل انداز میں بیان کیا۔ اس روح پرور اجتماع میں اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی بعد ازاں ککر والہ کے بزرگ حاجی احمد حسن صاحب مرحوم جو کہ قدیم خدمت گزار تھے مجلس احرار اسلام کے ان کے انتقال پر ان کے صاحبزادے حاجی عبداﷲ صاحب سے اظہار تعزیت کیا اور قافلہ احرار بخیر و عافیت ملتان روانہ ہوا

 

(3)26 مارچ بروز جمعۃ المبارک کو نبیرہ امیر شریعت مولانامولوی سید عطاء المنان شاہ صاحب نے مبلغ احرار ،مولانا محمد اکمل صاحب کے ہمراہ میراں پور میلسی کا دورہ کیا سید عطاء المنان بخاری نے جامع مسجد فاروقیہ میراں پورمیں اجتماع جمعۃ المبارک سے خطاب کیا جبکہ مولانا محمد اکمل صاحب نے پہلے جلہ جیم جامع مسجد حضرت بلال رضی اﷲ عنہ میں اجتماع جمعہ سے خطاب کیا اور بعد میں جامع مسجد امیر معاویہ رضی اﷲ عنہ بستی نظام آبادمیں اجتماع جمعہ سے خطاب کیااور اسی طرح بعد نماز مغرب جامع مسجد ککری کلاں میں سید عطاء المنان شاہ صاحب نے خطاب کیا اور پر تکلف ضیافت میاں محمد ریاض صاحب نے کی ان تمام امور سے فراغت کے بعد قافلہ احرار ملتان روانہ ہوا

 

(4)9 اپریل بروز جمعۃ المبارک کو نبیرہ امیر شریعت سید عطاء اﷲ شاہ ثالث بخاری نائب ناظم اعلی مجلس احرار اسلام پاکستان نے ہمراہ مفتی محمد قاسم احرار رہنماء مجلس احرار اسلام نے میلسی کا دورہ کیا جس میں سید عطاء اﷲ شاہ ثالث بخاری نے کرمپور تحصیل میلسی میں اجتماع جمعۃ المبارک سے خطاب کیا اور بعد نماز جمعہ جامع مسجد الحسنین المعروف پل والی جلہ جیم میں خطاب کیا جس میں عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کی اہمیت و ضرورت پر سیر حاصل گفتگو فرمائی ہدیہ حمد و نعت حافظ محمد اکرم صاحب اور عبدالشکور ربانی برادران نے پیش کیا بعد نماز مغرب موضع محبت پور میں اجتماع ختم نبوت سے سیدعطاء اﷲ شاہ ثالث نے خطاب کیا اور بعد نماز عشاء موضع چھتانیہ میں اجتماع ختم نبوت سے خطاب کیاان اجتماعات کے کامیاب انعقاد کے بعد قافلہ احرار اپنی اگلی منزل کی طرف روانہ ہواان اجتماعات کے علاوہ مبلغ احرار مولانا محمد اکمل نے موضع فکر شاہ جامع مسجد امیر معاویہ رضی اﷲ عنہ المعروف مولانا عبدالخالق رحمۃ اﷲ والی فکر شاہ میلسی میں اجتماع جمعۃ المبارک سے خطاب کیا اور مبلغ احرار مولانا محمد رضوان نے جامع مسجد نوڑبہ موضع نوڑبہ میں اجتماع جمعۃ المبارک سے خطاب کیا ان تمام اجتماعات کے کامیاب انعقاد پر قائدین و مبلغین احرار کو بے حد مبارکباد اس پرخلوص دعاء کے ساتھ کہ اﷲ پاک عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے عظیم کام کی برکت سے آپ کو اپنی شایان شان جزائے خیر دے اور ان اجتماعات کو امت کی ہدایت کا ذریعہ بنائے آمین ثم آمین

 

مئی 2021 بمطابق24رمضان المبارک بروزجمعۃ المبارک امیرمجلس احراراسلام پاکستان حضرت مولانا سیدمحمد کفیل شاہ بخاری مدظلہ العالی کی تشریف آوری ہوئی چنیوٹ مرکزاحرارمدنی مسجدمیں خطبہ جمعہ ارشادفرمایا جمعہ کی نمازکے بعدمرکز احرار چناب نگرتشریف لائے اورمجلس احرار چناب نگرکے رہنماؤں اورکارکنوں سے کام کی نوعیت کے حوالہ سے آگاہی حاصل کی اوراہم جماعتی مشاورت ہوئی۔ عصرکی نمازکے بعدتلاوت کلام پاک سے فارغ ہوکے مسجد احرار میں دعوت افطار میں شریک کارکن اورعلاقہ سے آئے ہوئے مندوبین سے تھوڑی گفتگوکے بعدملک کی سلامتی اور مدارس ومساجد کی حفاظت اور حضرت پیرجی رحمۃ اﷲ علیہ کے علومرتبہ اور امت مسلمہ کے لیے اجتماعی دعافرمائی مغرب کے بعدعلاقہ کی اہم شخصیت جناب مہربلال لالی صاحب ٹھٹھہ میاں لالہ کے ہاں ان کی والدہ صاحبہ کی تعزیت کی اوردعاکی اورپھرعشاء کے بعدخضرکے پنڈتراویح میں تکمیل قرآن پاک کی تقریب میں مختصربیان اور دعافرمائی اور پھر بستی چاہ مخدوم مولاناجاوید صاحب کے ہاں جامع مسجدمیں تکمیل قرآن مجیدکی تقریب کے موقع پہ کثیرتعدادمیں کارکنوں اورعوام الناس سے رمضان روزہ اورہماری ذمہ داری کے عنوان پہ اہم ترین پندونصیحت فرمائی دعاکے بعدرات پونے گیارہ بجے واپسی ملتان کے لیے روانہ ہوئے الحمد ﷲ تمام ساتھی ممنون ومشکورہیں اوردعاجوودعاگوہیں ۔

 

امت مسلمہ کے اتحاد کے بغیر کشمیر و فلسطین کی آزادی ایک خواب ہے: مولانا سید عطاء المنان بخاری، مولانا محمد اکمل
(رپورٹ: فرحان الحق حقانی) مجلس احرار اسلام پاکستان کے مرکزی رہنماء مولانا سید عطاء المنان بخاری نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ مسلمانوں کا قبلہ اول، اسرائیلی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اقوام عالم میں موجود پوری مسلم امہ کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہو کر آگے بڑھنا ہوگا کیونکہ جب تک امت مسلمہ ایک پلیٹ فارم پر اکٹھی نہیں ہوجاتی تب تک کشمیر و فلسطین کی آزادی ایک خواب ہی رہے گا، فلسطین میں موجودہ اسرائیلی جارحیت پر مسلمان ممالک اور ان کے حکمرانوں کے محض مذمتی بیانات کافی نہیں بلکہ فلسطین کے موجودہ حالات و واقعات مظلوم و نہتے فلسطینی بھائیوں کی مدد و حمایت کا تقاضا کررہے ہیں، اگر مسلم ممالک کے سربراہان نے مشکل کی اس گھڑی میں بھی مؤثر عملی اقدامات کرنے کی بجائے خاموشی اختیار کئے رکھی تو اس کے مزید خطرناک نتائج مرتب ہوں گے۔ مجلس احرار اسلام ملتان کے امیر مولانا محمد اکمل نے کہا کہ اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی طاقتوں کی بے حسی اس سے بڑھ کر اور کیا ہوسکتی ہے کہ انہوں نے ایک ہفتہ سے زائد اور مسلسل جاری اسرائیلی جارحیت کو رکوانا تو دور کی بات اس کی مذمت کرنا بھی گوار ہ نہیں کی، انسانی حقوق کی بات کرنیوالے نام نہاد عالمی ٹھیکیدار آج انسانیت کی تذلیل پر صرف اس وجہ سے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں کہ ظلم و سفاکیت کا نشانہ بننے والے مسلمان ہیں اگر کوئی اور ہوتے تو انہوں نے اب تک قیامت برپا کر دی ہوتی۔ احرار رہنماؤں نے کہا کہ جنگ بندی کا کریڈٹ صرف اور صرف فلسطین کے نہتے مسلمانوں کو ہی جاتا ہے جو ستر سال سے اپنی آزادی و خودمختاری کی جنگ لڑرہے ہیں۔ سلامتی کونسل کے اجلاس کا بے نتیجہ ختم ہونا اس بات کی گواہی ہے کہ عالمی طاقتیں مسلمانوں کے خلاف متحد ہوچکی ہیں اس لئے مسلمانوں کو بھی چاہیے کہ وہ متحد و منظم ہو کر مسلم کش عناصر کا مقابلہ کریں تاکہ ان پر واضح ہوسکے کہ مسلمان اب تنہا نہیں رہے بلکہ مسلمانوں پر کیے جانے والے ہر وار کا اب منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ صیہونی طاقتیں شروع دن سے اسلام مخالف سازشیں کرتی آرہی ہیں مگر یہ اس میں بھی کامیاب نہیں ہوپائیں، فلسطین میں جاری سازشوں کے خاتمے کیلئے ضروری ہے کہ نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کو ’’خاتم النبین‘‘ماننے والے مسلمان جذبہ ایمانی سے سرشار ہوکر مقابلہ کریں تو پھر انہیں دنیا کی کوئی بھی طاقت شکست سے دو چار نہیں کر پائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.