تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

ابو الکلام

(غیر مطبوعہ، الہلال کی مکمل فائل کی اشاعت پر لکھی گئی) مولانا سید عطاء المحسن بخاری رحمۃ اﷲ علیہ

ملت کا درد مند و سخن ور ابوالکلام
فیروز بخت و دین کا خاور ابوالکلام
جن کے نقوش صفحۂ ہستی پر مُرتسم
شعرِ نظیف و نثر کا سرور ابوالکلام
تو ہی شعور و روشنیٔ فکر کا امام
تیرے رقیب شعلہ و اخگر! ابوالکلام
تو موسمِ بہار کا یکتا پیام بر
تو ظلمتوں میں نور کا رہبر ابوالکلام
اب عرصۂ حیات میں ہوں گے وہ کام یاب
جن کو تیرا پیام ہے ازبر ابوالکلام
تو تھا تو الہلال میں ملتا تھا صبح و شام
ہے پھر سے الہلال میں اظہر ابوالکلام

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.