تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

سیدنا صدیق اکبرتحریک ختم نبوت کے بانی ہیں: قائد احرارسید عطاءالمہیمن بخاری

لاہور(پ ر)خلیفہ بلافصل سید ناصدیق اکبر ؓکے یوم وصال کے موقع پر مجلس احراراسلام اور تحریک ختم نبوت کے قائدین سید عطاءالمہیمن بخاری ،پروفیسر خالد شبیر احمد ،سید محمد کفیل بخاری ،عبداللطیف خالد چیمہ اور دیگر رہنماﺅںنے مختلف مقامات پر اپنے اپنے بیانات میںسیدناابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ‘ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ جناب نبی کریم ﷺ نے اپنی زندگی مبارک میں ہی حضرت صدیق اکبر ؓ کوخلیفة المسلمین مقررفرمادیاتھااور امیرالمومنین صدیق اکبر ؓنے پہلی خلافت بلافصل کاحق اداکردیا ۔سیدعطاءالمہیمن بخاری نے کہاکہ حضرت صدیق اکبر ؓ نے مشیت الہٰی کے تحت حضور ±ﷺکے حکم پر 17نمازوںکی امامت فرمائی اور نبی رحمت ﷺ نے سترہ نمازیںسیدناصدیق اکبر ؓ کی اقتداءمیںپڑھیں۔مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکر ٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہاکہ سیدنا ابوبکر صدیق ؓ تحریک ختم نبوت کے اولین بانی ہونے کا اعزازرکھتے ہیںاور مسیلمہ کذاب کے فتنہ ¿ ارتداد کے خلاف معرکہ آرائی کےلئے خلیفہ اول نے ہی لشکر کی روانگی کا حکم فرمایاجس میںبارہ سو صحابہ کرام رضی اللہ عنہ‘نے عقیدہ ختم نبوت کے لئے شہادتیںدے کر منصب رسالت مآب کادفاع کیا جو رہتی دنیاکے لئے ایک مثال ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.