تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

عبداللطیف خالد چیمہ کی چنیوٹ میں پریس کانفرنس

تحریک تحفظ ختم نبوت کے رہنما اور عالمی مجلس احراراسلام کے سیکرٹری جنرل حاجی عبد اللطیف خالد چیمہ نے کہا ہے کہ 23اور 24دسمبر بدھ اور جمعرات کو چناب نگر کی مرکزی جامع مسجد احرارمیں ہونے والی آل پاکستان ’’سالانہ احرارختم نبوت کانفرنس‘‘کے جملہ انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے ،یہ کانفرنس تحریک تحفظ ختم نبوت کی آئینی جد وجہد کو عالمی سطح پر آگے بڑھانے میں کلیدی اور مؤثر کردار ادا کرے گی اور پوری دنیا میں قادیانیوں کی دھوکہ دہی ،اسلام اور پاکستان دشمنی پوری طرح بے نقاب ہوجائے گی اور دنیا کو یہ سمجھنے کا موقع ملے گا کہ قادیانی اسلام کا ٹائٹل استعمال کرکے مسلمانوں کا استحصال کررہے ہیں ،وہ گزشتہ روز جامع مسجد احرارچناب نگر کے خطیب مولانا محمد مغیرہ کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ،اس موقع پر مولانا محمد طیب چنیوٹی،مہراظہر حسین وینس ،حافظ محمدسلیم شاہ اور دیگر احرارکارکن اور تحریک طلباء اسلام کے عہدیدار بھی موجودتھے ۔حاجی عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا کہ کانفرنس کے اختتام پر 12۔ربیع الاول جمعرات کو بعد نماز ظہر فرزندانِ اسلام،مجاہدین ختم نبوت اور سرخ پوشانِ احراردعوتی جلوس نکالیں گے اورایوان محمود ربوہ کے سامنے قادیانیوں کو دعوت اسلام کا فریضہ دُہرایا جائیگا ۔انہوں نے اس پر شدید احتجاج کیا کہ حکومت نے ’’نادرا‘‘کی طرف سے جاری ہونے والے قومی شناختی کارڈکے فارم سے کالم نمبر30میں عقیدۂ ختم نبوت والی عبارت اور حلف ختم کردیا ہے جو ایک بڑی اور خطرناک سازش کا پیش خیمہ ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس کالم اور حلف نامے کو بحال کیا جائے اور اس کے ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی جائے ۔انہوں نے بتایاکہ کانفرنس قائد احرارسید عطاء المہیمن بخاری کی صدارت میں منعقد ہوگی جبکہ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی نائب امیر مولانا خواجہ عزیز احمد(خانقاہ سراجیہ)مہمان خصوصی ہوں گے ،کانفرنس میں مولانا زاہدالراشدی،مولانا مفتی محمد حسن ،سید محمد کفیل بخاری ،پروفیسر خالد شبیر احمد،مولاناسید ضیاء اللہ شاہ بخاری ،قاری شبیر احمد عثمانی، قاری محمد یوسف احرار،ملک خلیل احمد،مولانا تنویرالحسن اورمختلف مکاتب فکر کے کئی دیگر رہنما شرکت وخطاب کریں گے ۔اس موقع پر مجلس احراراسلام پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور جامع مسجد احرارچناب نگر کے خطیب مولانا محمد مغیرہ نے بتایا کہ کانفرنس میںآزاد کشمیر سمیت چاروں صوبوں سے قافلے بڑی تعداد میں شریک ہوں گے جن کے قیام وطعام کے انتظامات تیزی سے مکمل کئے جارہے ہیں ،انہوں نے بتایا کہ انتظامی کمیٹیوں کے ارکان چناب نگر پہنچنا شروع ہوگئے ہیں ۔علاوہ ازیں حاجی عبداللطیف خالد چیمہ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے مزید کہا کہ قادیانی اپنی متعینہ آئینی حیثیت کو تسلیم نہ کرکے آئین اور قانون سے بغاوت کررہے ہیں اورریاست کو چیلنج کررہے ہیں ،ایسے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا فرض بنتا ہے کہ وہ قادیانیوں کو قانون کا پابند بنائیں اور امتناع قادیانیت ایکٹ پر چناب نگر سمیت ملک بھر میں عمل درآمد کرایا جائے ۔دریں اثناء حاجی عبداللطیف خالد چیمہ نے گزشتہ روز جملہ انتظامات کا جائزہ لیا اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔انہوں نے کانفرنس کے ذمہ داران سے میٹنگ بھی کی ،جبکہ مجلس احراراسلا م پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات میاں محمد اویس نے گزشتہ روز کانفرنس کے سلسلہ میں فیصل آباد اور خوشاب کا دورہ کیا ڈاکٹر ضیاء الحق قمر ان کے ہمراہ تھے ،میاں محمد اویس آج اتوار کو چناب نگر پہنچیں گے اور کانفرنس کے انتظامات کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کریں گے۔مجلس احراراسلام کے رہنماؤں اور تحریک ختم نبوت کے مبلغین نے کانفرنس کے سلسلہ میں ملک بھر میں دورے اور مہم شروع کررکھی ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.