تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

29 دسمبر کو ملک بھر میں یوم تاسیس احرار جوش وجذبے کے ساتھ منایا جائے گا : مولانا محمد اکمل

ملتان (پ ر) عقیدہ ختم نبوت اسلام کی بنیاد اور متاع ایمان ھے اور یہی وہ اساس ھے جو یکسانیت، یکجہتی اور یقین و عمل کی یکسوئی مہیا کرتی ھے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس احرار اسلام ملتان کے امیر مولانا محمد اکمل نے مجلس احرار اسلام ملتان کے مختلف یونٹس کے ذمہ داران کے اجلاس (بسلسلہ تیاری 90  سالہ یوم تاسیس احرار) سے خطاب کرتے ھوئے کیا۔ مولانا سید عطاءالمنان بخاری، مفتی محمد قاسم احرار نے کہا کہ ختم نبوت ایک ایسا عقیدہ ھے جس پر پوری امت متفق ھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات گرامی تمام انسانیت کیلئے سرچشمہ ہدایت ھے۔ قاری عبدالناصر صدیقی، سعید احمد انصاری، مفتی نجم الحق، محمد بلال بھٹی، عدنان ملک، محمد عباس، عدنان معاویہ، مولوی ابوبکر نے کہا کہ خدا وند قدوس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ختم نبوت کا اقرار تمام انبیاء سے کرا کر جھوٹے مدعیان نبوت کا باب ہمیشہ ہمیشہ کیلئے بند کر دیا ھے۔ انہوں نے کہا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی امت کیلئے ایک مکمل اور کامل دین لے کر آئے، نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے دیا گیا نظام زندگی اتنا مکمل و اکمل ھے جس کی مثال نہیں ملتی۔ مولانا وقار احمد ، معاویہ خادم، محمد بلال بھٹی، حافظ محمد صابر، حافظ محمد سلیم، لیاقت علی نے کہا کہ ختم نبوت کا عقیدہ مسلمانوں کی وحدت کا مرکز ھے۔ منکرین ختم نبوت مسلمانوں کے مختلف گروہوں میں مذہبی منافرت کو ہوا دیکر امت کی وحدت کو پارہ پارہ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ کوئی مسلکی یا گروہی مسئلہ نہیں بلکہ یہ پوری امت کا مشترکہ عقیدہ ھے۔ مجلس احرار اسلام ملتان کے سیکرٹری اطلاعات فرحان حقانی نے بتایا کہ 29 دسمبر کو مجلس احرار اسلام کو 90 سال مکمل ھو رہے ہیں، مجلس احرار اسلام ہمیشہ کی طرح اس سال بھی 29 دسمبر کو ملک بھر میں یوم تاسیس احرار کے موقع پر تقریبات پرچم کشائی منعقد کریگی جس میں احرار قائدین اور کارکنان وطن عزیز پاکستان اور مجلس احرار اسلام کے پرچم کو لہرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ “سرخ مارچ” کے بعد طلباء یونین بحالی کی بحث ایک بار پھر شروع ھونا خوش آئند بات ھے مگر یونین بحالی مارچ کی آڑ میں وطن عزیز کے محافظ اداروں کے خلاف زہر اگلنا اور دھرتی سے بیزاری کا اظہار کرنا کسی صورت درست نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی فنڈنگ پر پلنے والی  “ننگ وطن” پشتون تحفظ موومنٹ اور پاک فوج پر ہمیشہ کڑی تنقید کرنے والے “موم بتی مافیا” طلباء حقوق کے نام پر وطن عزیز اور اس کے اداروں کے خلاف جو بھی سازش و کوشش کریں گے مجلس احرار اسلام ہمیشہ کی طرح ان کی ہر سطح پر مذمت اور مزاحمت کرتی رہیگی۔ انہوں نے کہا کہ “سرخ مارچ” والوں کے ہاتھ میں 295 سی کے خاتمہ کے مطالبے والا پلے کارڈ اٹھانا آئین و قانون کی خلاف ورزی ھے، انہوں نے  حکومت سے مطالبہ کیا کہ ریاستی اداروں، پاک دھرتی سے اظہار بیزاری اور قانون ناموس رسالت 295 سی کے خاتمے کا غیر آئینی و غیر قانونی مطالبہ کرنیوالے مٹھی بھر سیکولر، لبرل فاشسٹوں کو گرفتار کر کے  قانون کے مطابق سزا دی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.