تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

26 اکتوبر کو ضلع ساہیوال میں یوم شہدائے ختم نبوت منایا جائے گا: حافظ اسامہ عزیر

لاہور(پ ر) مجلس احراراسلام ضلع ساہیوال نے طے کیا ہے کہ 26۔اکتوبر 1984ء کو ساہیوال میں قادیانیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے قاری بشیر احمد حبیب اور اظہر رفیق کی یاد میں 26.اکتوبر 2022 کو یوم شہداء ختم نبوت ضلع بھر میں بھر پور انداز میں منایا جائے گا،اس موقع پر مسجد نور سے شہداء ختم نبوت چوک تک ختم نبوت ریلی بھی نکالی جائے گی، اور 11-12ربیع الاول کو چناب نگر میں ہونے والی کل پاکستان احرارختم نبوت کانفرنس میں قافلوں کی شکل میں شرکت کی جائے گی، یہ فیصلہ مجلس احراراسلام کی ضلعی مجلس شوری اور ارکان کے ایک مشترکہ اجلاس میں کیا گیا جو مجلس احراراسلام پاکستان کے مرکزی نائب امیر حاجی عبداللطیف خالد چیمہ کی صدارت میں دفتراحرارجامع مسجد میں منعقد ہوا،اجلاس میں سینئر نائب صدررانا قمرالاسلام، ضلعی جنرل سیکرٹری حافظ اسامہ عزیر، قاضی عبدالقدیر قاری محمد قاسم، شاہد حمید، سعید عارفی اور دیگر ارکان نے شرکت کی، اور اس میں وادی ء سوات اور دیگر متاثرۂ علاقوں کی رپورٹ پیش کی گئی جو حکیم حافظ محمد قاسم، مولانا منظور احمد، اور محمد قاسم چیمہ نے پیش کی، جبکہ امدادی ٹیم میں محمد ریحان ارشد، قاری غلام مصطفی، مولانا محمد وقاص حیدر، مولانا محمد متین ضیاء اور احمد شفیق اویس شامل بھی تھے،اجلاس نے تمام امدادی سرگرمیوں میں شامل رہنماؤں اور کارکنوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیااور امدادی سرگرمیاں جاری رکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا، عبداللطیف خالد چیمہ نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ قیام حکومت الہیہ اور تحفظ ختم نبوت کیلئے مزید سرگرم ہوجائیں، اور اعلائے کلمتہ الحق کو اپنا شعار بنائیں،عبداللطیف خالد چیمہ نے ٹرانس جینڈرنامی بل کی سینٹ میں منظوری کو قیام ملک کے مقاصد سے انحراف قراردیا اور کہا کہ آئین پاکستان کی رو سے غیر اسلامی قانون سازی نہیں ہوسکتی، عبداللطیف خالد چیمہ گزشتہ روز لاہور روانہ ہوئے جبکہ آج چناب نگر جائیں گے، مجلس احراراسلام پاکستان کے مرکزی مبلغ ختم نبوت مولانا محمد سرفرازمعاویہ اور محمدس قاسم چیمہ بھی ان کے ہمراہ ہونگے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.