تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

1953 ءکی تحریک ختم نبوت میں دس ہزار فرزندان اسلام نے اپنے خون کی قربانی دی : عبداللطیف خالد چیمہ

مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہاہے کہ 1953 ءکی تحریک ختم نبوت میں شہید ہونے والے دس ہزار فرزندان اسلام نے اپنے خون کی قربانی دے کر منصب رسالت و ختم نبوت کا دفاع کیا اور پاکستان کو قادیانی ریاست بننے سے بچایا ، جامعہ رشیدیہ ساہیوال کے مہتمم مولانا کلیم اللہ رشیدی کی زیر صدارت اور قاری سعید ابن شہید کی میزبانی میں دارالقرآن آبپارہ ساہیوال میں شہداءختم نبوت کی یاد میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کررہے تھے ،اجتماع سے قاری عطاءاللہ نے بھی خطاب کیا ،جبکہ مولانا کلیم اللہ رشیدی ،عبداللطیف خالد چیمہ اور قاری منظور احمد طاہر نے دارالقرآن کے حفاظ کرام اور ختم نبوت خط و کتابت کورس کے شرکاءمیں سندات تقسیم کیں۔عبداللطیف خالد چیمہ نے کہاکہ قادیانیوں کی وجہ سے تقسیم ملک کے وقت ضلع گورداسپور 52 فیصد مسلمان آبادی ہونے کے باوجود ہندستان میں رہنے دیا گیا ،جس کی وجہ سے مسئلہ کشمیر اب تک لٹکا ہوا ہے انہوں نے کہاکہ 1953 ءکے حکمرانوں نے شہیدوں کے خون سے ہاتھ رنگے اور ظلم کی انتہا کر دی جبکہ بھٹو مرحوم کے دور میں پارلیمنٹ نے متفقہ طور پر لاہوری و قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا اور بھٹو مرحوم نے کہا تھا کہ قادیانی پاکستان میں وہ مرتبہ حاصل کرنا چاہتے ہیں جو یہودیوں کو امریکہ میں حاصل ہے ،انہوں نے کہاکہ دنیا بھر میں دینی مدارس اور دینی تحریکیں کفر کی یلغار اور استعماری ہتھکنڈوں کا مردانہ وار مقابلہ کررہی ہیں ،انہوں نے کہاکہ افغانستان میں امریکہ کو تاریخی شکست ہو رہی ہے اور امریکہ کا افغانستان سے واپس جانے کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ہے  علاوہ ازیں عبداللطیف خالد چیمہ نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ دفاقی وزیر مذہبی امور نو رالحق قادری کا یہ کہنا کہ ”آئین نے قادیانیوں کو اقلیت قرار دیا ہے اور ان کو اقلیت ہی تصور کیا جاتاہے “۔انہوں نے کہاکہ وفاقی وزیر مذہبی امور یہ بھی تو بتائیں کہ امتناع قادیانیت ایکٹ پر عمل درآمد ہو رہاہے یا نہیں ! اور قادیانی خود اپنے آپ کو غیر مسلم اقلیت تسلیم کرتے ہیں یا نہیں!،انہوں نے کہاکہ اصل مسئلہ قوانین کے نفاذ کا ہے ،جن پر عمل درآمد نہیں ہو رہا۔حالانکہ قومی اسمبلی چار دفعہ قادیانیت سے متعلق اپنے فیصلے دے چکی ہے ۔ انہوں نے تحریک انسداد سود کے مطالبات کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔اجتماع میں قاری بشیر احمد رحیمی ، قاری عتیق الرحمن رحیمی ،مولانامنظور احمد قاسم اور دیگر علماءکرام نے بھی شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.