تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

یکم تا دس ستمبر عشرۂ ختم نبوت روایتی جوش وخروش کے ساتھ منایا جائے گا: سید عطاء اللہ شاہ ثالث

لاہور(پ ر) مجلس احراراسلام پاکستان کے مرکزی نائب امیر سید عطاء اللہ شاہ ثالث بخاری اورمرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل حاجی عبدالکریم قمر نے گزشتہ روز احرارکے زونل آفس چیچہ وطنی میں ممتاز احراررہنماء حاجی عبداللطیف خالد چیمہ سے تفصیلی ملاقات کی اور جماعتی وتنظیمی امور پر مشاورت کی، اس موقع پر سیدعطاء اللہ شاہ ثالث بخاری نے کہا کہ 7ستمبر 1974 ء کو پارلیمنٹ کے فلورپر لاہوری وقادیانی مرزائیوں کو غیر مسلماقلیت قرار دیئے جانے کے حوالے سے یکم تا دس ستمبر عشرۂ ختم نبوت روایتی جوش وخروش کے ساتھ منایا جائے گا، عبداللطیف خالد چیمہ نے اس موقع پر کہا کہ توہین مذہب، توہین رسالت  اور توہین صحابہ واہلبیت  ؓ جیسے دلخراش واقعات کی روک تھام کیلئے قومی سطح پر مضبوط ومؤثر پالیسی کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ قادیانی لابی توہین رسالت کے ملزمان ومجرمان کی مکمل پشت پناہی کررہی ہے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اپنی غیر جانبداری یقینی بنانی چاہیے، حاجی عبدالکریم قمر نے بتایا کہ  7ستمبر کو چیچہ وطنی، کمالیہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چناب نگر میں عبداللطیف خالد چیمہ یوم ختم نبوت  کے سلسلہ میں منعقدہ اجتماعات سے خطاب کریں گے، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 7ستمبر کو ملک بھر میں یوم ختم نبوت (یوم قرارداد اقلیت) تذک واحتشام کے ساتھ منایا  جائے گا، اس موقع پر قادیانیوں کی  اسلام اور وطن دشمن سرگرمیوں کو بے نقاب کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.