تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

یورپی پارلیمنٹ کی پاکستان سے متعلق قرارداد ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے: عبداللطیف خالد چیمہ

 لاہور (پ ر) مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے جامع مسجد ختم نبوت چندررائے روڈ لاہور میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحفظ ناموس رسالت اور تحفظ ختم نبوت جیسے قوانین کو بیرونی ایجنڈے کی روشنی میں غیر مؤثر کیا جارہا ہے اور قادیانیت کو باقاعدہ طور پر پرموٹ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چند دن پہلے یورپی پارلیمنٹ نے پاکستان سے متعلق قرار داد منظور کی ہے جو ہمارے اندورنی اور مذہبی معاملات میں جارہانہ مداخلت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت امریکہ اوریورپ کے ناروا دباؤ کو مسترد کرنے کا دو ٹوک اعلان کرے اور جبری تبدیلی مذہب کے بل کو واپس لے۔انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 227 کے تحت جبری تبدیلیئ مذہب کا بل غیر آئینی ہے جو اسلامیان پاکستان میں تشویش کا باعث ہے اس قسم کے قوانین نظریہ اسلام اور نظریہ پاکستان دونوں کی نفی ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جبری تبدیلی مذہب کے مجوزہ بل کو فوری طور پر واپس لیا جائے اور ادارے اس کی تحقیق کریں کہ محض کلمہ  اسلام کے نام پر معرض وجود میں آنے والے اسلامی جمہوریہ پاکستان میں اسلام مخالف پالیسیاں کون بنا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامیان پاکستان کسی بھی قسم کا ایسا بل جو اسلام کے مخالف ہو گا اسے تسلیم نہیں کریں گے۔ حکمران یہودی لابی کے ایما پر اس قسم کی حرکتوں سے باز رہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.