تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

ہماری جد وجہد کا مقصد انسان کو انسان کی غلامی سے نکال کر ایک اللہ کی بندگی میں لانا ہے: سید محمد کفیل بخاری

 لاہور (پ ر) حکمرانوں نے ملک و قوم کو عالمی مالیاتی اداروں کا غلام بنا دیا ہے۔ ہماری جد وجہد کا مقصد انسان کو انسان کی غلامی سے نکال کر ایک اللہ کی بندگی میں لانا ہے۔کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے لیکن قادیانیوں نے اسے کاٹ کر انڈیاکو واحد زمینی راستہ دیا۔ تحریک آزادی،تحریک کشمیر، تحریک مقدس تحفظ ختم نبوت اور تحریک مدح صحابہؓ تاریخ احرار کا فخر ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر مرکزیہ سید محمد کفیل بخاری نے دفتر احرار لاہور میں ماہانہ مجلس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام پر بھارتی فوج کا ظلم و ستم نام نہاد انسانیت کا ڈھنڈورا پیٹنے والے عالمی اداروں اور اقوام متحدہ کو کیوں نظر نہیں آرہا؟  کشمیری عوام74برس سے اپنے حق آزادی کا مطالبہ کررہے ہیں جب کہ عالم اسلام کے تمام حکمران خواب خرگوش میں محو ہیں۔ آخر یہ ظلم کب تک چلتا رہے گا، انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیر ہڑپ کر گیا اور موجودہ حکمران کچھ نہ کرسکے۔حکمران کشمیری عوام سے جھوٹی ہمدردی کا اظہار کرکے قوم کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اور حکمران آئی ایم ایف کے ساتھ ہے۔ گزشتہ سال 6فروری کو قائد احرار سید عطاء المہیمن بخاریؒ کا سانحہ ارتحال ہواوہ تمام عمر تحفظ ختم نبوت کے لیے جدوجہد کرتے رہے۔ جانشین امیر شریعت سید عطاء المہیمن بخاریؒ جب آخری مرتبہ شدید ترین علالت کے باوجود ایمبولینس میں ”احرار ختم نبوت کانفرنس“ پر چناب نگر تشریف لائے تو احساس ہوا کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے جو وراثت ان کے خون میں آئی تھی وہ زندگی کی آخری قوت کے بل بوتے پر اسے ادا کرنے کے لیے کتنے بے چین تھے۔انہوں نے کہا کہ حضرت پیر جی سید عطاء المہیمن بخاریؒ کی زندگی کا ایک ایک لمحہ قرآن و سنت کے عین مطابق تھا۔ ان کی کمی کبھی پوری نہیں ہو سکتی، ایسے انسان صدیوں میں جنم لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم نے پاکستان اسلامی قوانین نافذ کرنے کے لیے حاصل کیا تھا لیکن شروع دن سے ہی قادیانیوں سمیت استعماری آلہ کاروں کو نوازا گیا جس کے بھیانک نتائج پوری قوم بھگت رہی ہے۔ چھٹکارے کا ایک ہی راستہ ہے کہ آئین کے مطابق پاکستان میں اسلامی نظام نافذ کر دیں تو سب کچھ ٹھیک ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نااہل حکمرانوں کی غلط پالیسیوں سے ملک قرضوں میں ڈبو دیا گیا اور قوم کو مہنگائی کی چکی میں پیس کر رکھ دیا،سٹیٹ بنک کی خود مختاری ختم کر دی اور پارلیمنٹ کی آزادی بلڈوز کر دی، ریاست مدینہ کا ٹائٹل استعمال کر کے ملک عالمی مالیاتی اداروں کو بیچ دیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت تاریخ پاکستان کی بدترین اور ناکام ترین حکومت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.