تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

ہائیکورٹ کی جانب سے توہین رسالت کا فیصلہ 6 ہفتوں میں سنانے کا حکم قابل تحسین ہے: میاں محمد اویس

لاہور (پ ر) مجلس احرار اسلام پاکستان نے توہین رسالت و توہین مذہب کے مقدمات کا فیصلہ 6ہفتوں میں سنانے کے حکم کو لائق تحسین قرار دیا ہے۔مجلس احرار اسلام پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس،قاری محمد قاسم بلوچ،قاری محمد یوسف احرار اور ڈاکٹر ضیاءالحق قمر نے مرکزی دفتر لاہور سے جاری اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ عدالت عالیہ نے توہین رسالت و توہین مذہب کے مقدمات کے فیصلے کی مدت کا تعین کر کے اہل اسلام کے جذبات کی ترجمانی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ عدالت عالیہ کے اس فیصلے نے استعماری وطاغوتی طاقتوں کے ایجنڈوں کی زبان کو لگام دینے کی طرف ایک قدم اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ ہائی کورٹ اپنے اس فیصلے پر جلد از جلد عمل درآمد کروائے گی اور توہین رسالت اور توہین مذہب کے جتنے مقدمات چل رہے ہیں انکا جلد ازجلد فیصلے کر کے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.