تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

لاہور خاتون زیادتی واقعہ افسوسناک، موجودہ حکومت مکمل طور پر نااہل ہوچکی ہے: اسامہ عزیر

ساہیوال (پ ر) مجلس احرار اسلام ساہیوال کے کنوینر حافظ اسامہ عزیر نے لاہور موٹروے پر خاتون سے ہونے والی زیادتی پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست مدینہ کے دعویدار عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خاتون سے زیادتی کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور موٹروے پولیس جن لوگوں کے ٹیکس سے تنخواہیں وصول کرتے ہیں وہ اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں مکمل ناکام ہوگئے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ریاستی ادارے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مجرموں کو گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا دیں تاکہ عوام آئے روز اس قسم کے ہولناک حادثوں سے بچ سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلی پنجاب کو اس واقعے پر مستعفی ہوجانا چاہیے اگر حکومت خواتین کی عزت و آبرو کا تحفظ نہیں کرسکتی تو انہیں حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.