تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

سندھ حکومت کی طرح پنجاب، کے پی اور بلوچستان حکومت بھی دینی مدارس کو قربانی کی کھالیں اکھٹی کرنے کی اجازت دیں: سید عطاء المنان بخاری

لاہور(پ ر) رابطۃ المدارس الاحرار پاکستان کے مسؤل سید عطاءالمنان بخاری نے پنجاب،کے پی کے اور بلوچستان کی صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھی لاک ڈاؤن کی وجہ سے سندھ حکومت کی طرح دینی مدارس اور فلاحی اداروں کو قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کے لیے رعایت دیں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ جن دینی مدارس اور فلاحی اداروں کو گزشتہ سال قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کااجازت نامہ ملا تھا انکو امسال اجازت لینے کی ضرورت نہیں گزشتہ سال والاہی اجازت نامہ کافی تصور کیا جائے گا۔سید عطاء المنان بخاری نے کہاکہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے تمام شعبہ ہائے زندگی کو رعایت مل رہی ہے ماسوائے دینی مدارس کے، انہوں نے تنظیمات مدارس دینیہ اور خصوصاً وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے رہنماؤں سے اپیل کی ہے کہ وہ قربانی کی کھالوں کی فراہمی کے اس اہم موقع پر سندھ حکومت کے فیصلے کی روشنی میں وفاقی حکومت،پنجاب،کے پی کے، اور بلوچستان کی حکومتوں سے مطالبہ کریں کہ وہ بھی اس قسم کا اعلان کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.