تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

گستاخانہ مواد کو ضبط کرنے کا حکم، چودھری پرویز الہی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں: عبداللطیف خالد چیمہ

لاہور (پ ر) مجلس احرار اسلام پاکستان اور تحریک تحفظ ختم نبوت نے پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چودہری پرویز الہٰی کی جانب سے عقیدۃ ختم نبوت ،جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرات صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کے بارے میں گستاخانہ مواد پر مشتمل کتب فوری طور پر ضبط کرنے کے احکامات جاری کرنے کا پرجوش خیر مقدم کیا ہے اور اس پر پوری پنجاب اسمبلی کو مبارک باد پیش کی ہے مجلس احرار اسلام پاکستان کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری ،سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس ،سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر محمد عمر فاروق احرار ،اور مجلس احرا ر اسلام پنجاب کے سیکر ٹری جنرل مولانا تنویر الحسن احرار نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ عقیدۃ ختم نبوت ،جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرات صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کے حوالے سے توہین آمیز لٹریچر ضبط کرنے کے اعلان کے حوالے سے پنجاب اسمبلی کا کردار انتہائی قابل تعریف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس پر ضابطے کے مطابق جلد از جلد قانون سازی ہونی چاہیے اور توہین آمیز لٹریچر کے ذمہ داران کے خلاف موَثر کاروائی ہونی چاہیے ۔ قادیانیوں کے حوالے سے پنجاب اسمبلی میں اٹھنے والی آواز اور صدائے احتجاج کا خیر مقدم کرتے ہوئے احرار رہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ قادیانیوں کے بارے میں موجود قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ،امہات الموَ منین، حضرات صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین اور اہل بیت اطہار کے گستاخوں کو عبر ت کا نشان بنا دیا جائے تاکہ مسلم معاشرے میں اس قسم کی ہر زہ سرائی کا مکمل سد باب کیا جاسکے ۔ علاوہ ازیں مجلس احرار اسلام پاکستان کے میڈیا سینٹر کی پریس ریلیز کے مطابق قومی اقلیتی کمیشن میں قادیانیوں کی نمائندگی نہ ہونے کے خلاف شہداء فاوَنڈیشن اسلام آباد کی رٹ پٹیشن اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس جناب محسن اختر کیانی کی عدالت سے مسترد ہونے پر مجلس احرا ر اسلام پاکستان کے قائدین کو ملک بھر سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ اس سلسلہ میں جمیعت علماء اسلام(ف) کی طرف سے آج 7جون اتوار کو مدرسہ عزیز العلوم غفور ٹاوَن چیچہ وطنی میں مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ کے اعزاز میں عصرانہ دیا جائے گا جس میں دینی و سیاسی جماعتوں کے مقامی رہنماء و کارکن شرکت کریں گے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.