تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

مجلس احرار آئینی و قانونی محاذ پر جدوجہد جاری رکھے گی: سید محمد کفیل بخاری

تلہ گنگ (پ ر) مجلس احرار اسلام پاکستان کے قائدین اورمبلغین ختم نبوت نے کہا ہے کہ عدالتی محاذکی طرح قادیانی ہر محاذ پر شکست کھائیں گے اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کی دینی اور آئینی جد و جہد آگے بڑھتی رہے گی ۔مجلس احرار اسلام پاکستان کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری نے جامع مسجد ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ تلہ گنگ میں نماز جمعة المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی اقلیتی کمیشن میں قادیانیوں کو نمائندگی نہ دینے کے خلاف شہداء فاونڈیشن اسلام آباد کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس محسن اختر کیانی نے جو رٹ پٹیشن خارج کی ہے اس سے ثابت ہو گیا ہے کہ قادیانی ہر محاذ پر شکست سے دو چار ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس احرار اسلام نے یہ عدالتی جنگ جیت کر ثابت کر دیا ہے کہ ہم آئین کی بالادستی اور قانونی جد و جہد پر یقین رکھتے ہیں ، جب کہ قادیانی اور قادیانی نواز حلقے آئین سے انحراف پر مبنی رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں ۔ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کی پر امن جد و جہد وطن عزیز کی بقا و سلامتی کی ضامن ہے اور ہمارے ایمان کی بنیاد بھی۔ انہوں نے کہا کہ فتنہ ارتداد مرزایہ اس دور کا سب سے بڑا فتنہ ہے اس کی سرکوبی کے لئے جنگ یمامہ سے لے کر اب تک شہادتوں اور قربانیوں کا لازوال سلسلہ جاری ہے تاریخ شاہد ہے کہ امت جب بھی اکھٹی ہوئی تحفظ ناموس رسالت اور تحفظ ختم نبوت کے عقیدے پر اکٹھی ہوئی اور جان و مال کی بڑی سے بڑی قربانی سے بھی دریغ نہیں کیا گیا۔ عقیدہ ختم نبوت ایمان کی اساس و کسوٹی ہے ۔ جس پر ہمارا غیر متزلزل یقین ہے، عقیدہ ختم نبوت پر ایمان لائے بغیر کوئی بھی شخص مسلمان نہیں ہو سکتا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کسی بھی طرح رسول یا نبی مبعوث نہیں ہو سکتا، ایسا دعوی کرنے والا ہر شخص کذاب، زندیق اور دائرہ اسلام سے خارج ہے۔ انہوں نے کہا کہ قادیانی تمام اداروں میں مسلسل اپنا اثر رسوخ بڑھا رہے ہیں جو کہ وطن عزیز کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے ںحکومت کو آئین میں موجود اسلامی دفعات پر عمل درآمد کرنا چاہیے اور قادیانیوں کو ان کی آئینی حیثیت کا پابند بنانا چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.