تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

کراچی میں خوفناک بارشوں سے نظام زندگی معطل، صوبائی اور لوکل گورنمنٹ کو مستعفی ہوجانا چاہیے: سید محمد کفیل بخاری

لاہور(پ ر) مجلس احراراسلام پاکستان کے مرکزی نائب صدر سید محمد کفیل بخاری نے کہا ہے کہ کراچی میں خوف ناک بارشوں سے معمولات زندگی معطل ہو کر رہ گئے ہیں، صوبائی حکومت کو اپنی ناقص کار کردگی کا اعتراف کرتے ہوئے قوم سے معافی مانگنی چاہیے- انہوں نے کہا کہ عوام اپنی مدد آپ کے تحت زندگی گزار رہے ہیں اور بے بس حکمران اور اشرافیہ محلات میں بیٹھ کر مظلوم عوام کا تماشہ دیکھ رہے ہیں- انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو اپنے کردار پر شرم سے ڈوب مرنا چاہیے- انہوں نے کہا کہ دینی و سیاسی جماعتوں اور سماجی و رفاہی تنظیموں کے جذبہ خدمت خلق کو سلام پیش کرتے ہیں جو مشکل کی اس گھڑی میں اپنی حیثیت کے مطابق کراچی کے عوام کی خدمت میں مصروف ہیں۔ انہوں نے مجلس احرار اسلام کے کارکنوں کو اپنے پیغام میں کہا کہ اللہ کی رضا کے لیے اللہ کی مخلوق کی خدمت کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.